قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ (بَابُ الِاخْتِلَافِ عَلَى عَائِشَةَ فِي إِحْيَاءِ اللَّيْلِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1640 .   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ أَتَيْتُ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ وَكَانَ لِي أَخًا صَدِيقًا فَقُلْتُ يَا أَبَا عَمْرٍو حَدِّثْنِي مَا حَدَّثَتْكَ بِهِ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَتْ كَانَ يَنَامُ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَيُحْيِي آخِرَهُ

سنن نسائی:

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: رات جاگنے والی روایت میں حضرت عائشہؓ کے الفاظ میں اختلاف

)
  تمہید باب

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1640.   حضرت ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت اسود بن یزید کے پاس آیا اور عرض کیا۔۔۔ وہ میرے بھائی اور دوست تھے۔۔۔: اے ابوعمرو! مجھے وہ حدیث بیان کیجیے جو آپ کو ام المومنین (حضرت عائشہ ؓ) نے رسول اللہ ﷺ کی (رات کی) نماز کے بارے میں بیان کی ہے۔ انھوں نے کہا: حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے فرمایا تھا کہ رسول اللہ ﷺ رات کے شروع میں (عشاء کی نماز کے بعد) سوجاتے تھے اور رات کا آخری حصہ جاگتے (عبادت کرتے) تھے۔