کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: رات کی نمازکس طرح پڑھی جا ئے؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: How to pray at night)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1674.
حضرت سالم اور حمید دونوں نے حضرت ابن عمر ؓ سے بیان کیا کہ ایک آدمی نے اٹھ کر کہا: اے اللہ کے رسول! رات کی نماز (پڑھنے کا طریقہ) کیا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رات کی نماز دو دو کرکے پڑھو۔ جب صبح کا ڈر ہو تو ایک رکعت پڑھ لو۔“
تشریح:
اتنی کثیر سندوں سے اس مشہور حدیث کے ہوتے ہوئے احناف کا آخر میں ایک رکعت پڑھنے کو جائز نہ سمجھنا، یا بلا دلیل منسوخ کہنا دلائل سے انحراف کے مترادف ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی کئی روایات میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طرزعمل یہی بیان کیا گیا ہے۔ جمہور اہل علم کا یہی مسلک ہے، ہاں! ایک اسلام کے ساتھ، درمیان میں تشہد کیے بغیر، تین اکٹھے پڑھنا بھی جائز ہے خصوصاً جب وہ عشاء کی نماز کے فوراً بعد ہوں تو بہتر ہے کہ تین اکٹھے پڑھے جائیں، البتہ تراویح یا تہجد میں ایک رکعت کو الگ پڑھا جائے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمومی عمل یہی تھا، نیز دونوں قسم کی روایات میں تطبیق کی یہ بھی ایک صورت ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے کھڑے ہو کر پوچھا: اللہ کے رسول! رات کی نماز کیسے پڑھی جائے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”رات کی نماز دو دو رکعت ہے، اور جب تمہیں صبح ہو جانے کا خدشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ کر وتر کر لو۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abdullah bin Umar said: "A man stood up and said: 'O Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), how are the prayers at night to be done?' The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'Prayers at night are (offered) two by two, then if you fear that dawn will come, pray witr with one.'"