کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: وتر کے بارے حضرت ابن عبا س کی ایک اور روایت اس میں حبیب بن ابی ثابت کے شا گردوں کا اختلاف
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Mentioning the discrepancies in the narration from Habib ibn Abi Thabit in the hadith of Ibn 'Abbas concerning Witr)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1709.
حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کو نو رکعت پڑھتے تھے۔ جب آپ بوڑھے اور بوجھل ہوگئے تو سات پڑھنے لگے۔
تشریح:
(1) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر معمول گیارہ کا تھا۔ جن روایات میں تیرہ رکعات کا ذکر ہے ان میں عشاء یا فجر کی دو سنتیں یا قیام اللیل سے قبل کی افتتاحی دو رکعتیں شامل ہیں۔ جب آپ کچھ بوڑھے ہوئے تو نو شروع کردیں۔ مزید بوڑھے ہوئے تو سات پڑھنے لگے۔ اس طرح کوئی اختلاف نہیں۔ (2) ان تینوں روایتوں (۱۷۰۸، ۱۷۰۹ اور ۱۷۱۰) کا راوی ایک ہے یحییٰ بن حزار ان کے کسی شاگرد نے ابن عباس رضی اللہ عنہما ذکر کیا، کسی نے ام سلمہ کا اور کسی نے عائشہ کا۔ یہ اختلاف بتانا مقصود ہے۔
حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کو نو رکعت پڑھتے تھے۔ جب آپ بوڑھے اور بوجھل ہوگئے تو سات پڑھنے لگے۔
حدیث حاشیہ:
(1) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر معمول گیارہ کا تھا۔ جن روایات میں تیرہ رکعات کا ذکر ہے ان میں عشاء یا فجر کی دو سنتیں یا قیام اللیل سے قبل کی افتتاحی دو رکعتیں شامل ہیں۔ جب آپ کچھ بوڑھے ہوئے تو نو شروع کردیں۔ مزید بوڑھے ہوئے تو سات پڑھنے لگے۔ اس طرح کوئی اختلاف نہیں۔ (2) ان تینوں روایتوں (۱۷۰۸، ۱۷۰۹ اور ۱۷۱۰) کا راوی ایک ہے یحییٰ بن حزار ان کے کسی شاگرد نے ابن عباس رضی اللہ عنہما ذکر کیا، کسی نے ام سلمہ کا اور کسی نے عائشہ کا۔ یہ اختلاف بتانا مقصود ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کو نو رکعتیں پڑھتے تھے، جب آپ بوڑھے اور (گوشت چڑھ جانے کی وجہ سے) بھاری بھر کم ہو گئے تو (صرف) سات رکعتیں پڑھنے لگے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Aishah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to pray nine (rak'ahs) at night, then when he grew older and put on weight he prayed seven."