کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: قراءت وتر کی روایت میں قتادہ کےشاگرد شعبہ پر اختلاف کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Mentioning the differences from Shu'bah from Qatadah about that)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1741.
حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰ ؓ رسول اللہ ﷺ کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ آپ ﴿سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ) اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کے ساتھ وتر پڑھا کرتے تھے، پھر جب فارغ ہوتے تو تین دفعہ [سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ] پڑھتے اور تیسری دفعہ آواز کھینچتے (لمبی کرتے) تھے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
1742
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
1740
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
1742
تمہید کتاب
تمہید باب
روایت نمبر1741 میں شعبہ کے شاگرد ابوداود طیالسی نے قتادہ کا استاد عزرہ بن عبدالرحمن بتایا ہے جبکہ روایت نمبر 1742 میں قتادہ کا استاد زرراہ بن اوفی ذکر کیا گیا ہے۔ تیسری روایت 1743 میں بھی زرراہہی کا ذکر ہے ۔ ایک اور فرق ہے کہ پہلی روایت میں سعید بن عبدالرحمن کا واسطہ ذکر ہے جبکہ آخری دو روایات میں یہ واسطہ نہیں ہے۔
حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰ ؓ رسول اللہ ﷺ کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ آپ ﴿سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ) اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کے ساتھ وتر پڑھا کرتے تھے، پھر جب فارغ ہوتے تو تین دفعہ [سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ] پڑھتے اور تیسری دفعہ آواز کھینچتے (لمبی کرتے) تھے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبدالرحمٰن بن ابزیٰ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ وتر میں «سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى»، «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» اور «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» پڑھتے تھے، اور جب فارغ ہو جاتے تو تین بار «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ» کہتے، اور تیسری مرتبہ کھینچ کر کہتے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Ishaq bin Mansur informed us, he said: "Abu Dawud narrated to us, he said: Shu'ba narrated to us, from Qatadah, from Abdur-Rahman bin Abza, that The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to recite in witr: Glorify the Name of your Lord, the Most High;" and "Say: O you disbelievers!;' and 'Say: He is Allah, (the) One.' And when he said the taslim, he would say: Subhanal-Malikil-Quddus (Glory be to the Sovereign, the Most Holy) three times, elongating his words the third time."