کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: قراءت وتر کی روایت میں قتادہ کےشاگرد شعبہ پر اختلاف کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Mentioning the differences from Shu'bah from Qatadah about that)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1742.
حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰ ؓ سے بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ وتر میں سورۂ ﴿سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ پڑھتے تھے۔ (شعبہ کے شاگرد) شبابہ نے دونوں (ابوداود اور محمد) کی مخالفت کی ہے اور اس روایت کو شعبۃ عن قتادۃ عن زرارۃ بن اوفی عن عمران بن حصین کی سند سے ذکر کیا ہے۔
تشریح:
شبابہ نے صحابی کا نام عبدالرحمن بن ابزیٰ کے بجائے عمران بن حصین کہا ہے، لیکن امام نسائی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ شبابہ کی غلطی ہے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
1743
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
1741
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
1743
تمہید کتاب
تمہید باب
روایت نمبر1741 میں شعبہ کے شاگرد ابوداود طیالسی نے قتادہ کا استاد عزرہ بن عبدالرحمن بتایا ہے جبکہ روایت نمبر 1742 میں قتادہ کا استاد زرراہ بن اوفی ذکر کیا گیا ہے۔ تیسری روایت 1743 میں بھی زرراہہی کا ذکر ہے ۔ ایک اور فرق ہے کہ پہلی روایت میں سعید بن عبدالرحمن کا واسطہ ذکر ہے جبکہ آخری دو روایات میں یہ واسطہ نہیں ہے۔
حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰ ؓ سے بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ وتر میں سورۂ ﴿سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ پڑھتے تھے۔ (شعبہ کے شاگرد) شبابہ نے دونوں (ابوداود اور محمد) کی مخالفت کی ہے اور اس روایت کو شعبۃ عن قتادۃ عن زرارۃ بن اوفی عن عمران بن حصین کی سند سے ذکر کیا ہے۔
حدیث حاشیہ:
شبابہ نے صحابی کا نام عبدالرحمن بن ابزیٰ کے بجائے عمران بن حصین کہا ہے، لیکن امام نسائی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ شبابہ کی غلطی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبدالرحمٰن بن ابزیٰ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ وتر میں «سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» پڑھتے تھے۔ شبابہ نے ان دونوں کی یعنی محمد کی اور ابوداؤد کی مخالفت کی ہے۱؎ انہوں نے اسے شعبہ سے، شعبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے زرارہ بن اوفی سے، اور زرارہ نے عمران بن حصین ؓ سے روایت کیا ہے۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : شبابہ نے عبدالرحمٰن بن ابزیٰ کی جگہ عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کا ذکر کیا ہے، ان کی روایت آگے آ رہی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Muhammad bin Al-Muthanna informed us, he said "Muhammad said: Shu'bah narrated to us, he said: I heard Qatadah narrating from Zurarah, from Abdur-Rahman bin Abza, that The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to recite in witr: Glorify the Name of your Lord, the Most High.'