کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: قراءت وتر کی روایت میں قتادہ کےشاگرد شعبہ پر اختلاف کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Mentioning the differences from Shu'bah from Qatadah about that)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1743.
حضرت عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے سورۂ ﴿سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ کے ساتھ وتر پڑھا۔ امام ابوعبدالرحمن (نسائی) ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ کسی راوی نے اس روایت میں شبابہ کی موافقت کی ہو۔ یحییٰ بن سعید نے شبابہ کی مخالفت کی ہے۔
تشریح:
(1) یحییٰ اور شبابہ کا اختلاف متن کے الفاظ میں ہے۔ شبابہ نے اس روایت میں وتر کا ذکر کیا ہے جبکہ درحقیقت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کی روایت ظہر کے بارے میں ہے نہ کہ وتر کے بارے میں جیسا کہ یحییٰ بن سعید نے آئندہ حدیث میں بیان کیا ہے۔ اس کی تفصیل اس طرح ہے کہ شبابہ کو دووہم ہوئے ہیں: ایک یہ کہ انھوں نے عبدالرحمن بن ابزیٰ کی روایت کو عمران بن حصین کی روایت قرار دیا ہے اور دوسرا یہ کہ عمران بن حصین کی روایت کو صحیح بیان کیا ہے۔ عمران بن حصین کی روایت وتر کے بارے میں نہیں بلکہ ظہر کے بارے میں ہے جیسا کہ یحییٰ بن سعید نے بیان کیا ہے۔ واللہ أعلم۔ (2) مؤلف رحمہ اللہ اس روایت کو باربار (۱۵بار) سند کے معمولی اختلافات بیان کرنے کے لیے لائے ہیں۔ ان روایات کی اسانید کو بغور دیکھنے سے وہ اختلاف واضح ہوجاتا ہے، مثلاً: یہ روایت بعض راویوں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے، بعض نے عبدالرحمن بن ابزیٰ رحمہ اللہ سے اور بعض نے عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے بیان کی ہے۔ وقس على ھذا متن میں بھی اختلاف ہے۔ آخری دو روایتوں میں صرف ایک وتر کا ذکر ہے جبکہ باقی تمام میں تین وتر کا۔ (3) بعض روایات میں تین دفعہ [سبحانَ الملِكِ القدُّوسِ] کہنے کے بعد [ربَّالملائكةِ والرُّوحِ] کا اضافہ بھی منقول ہے۔ دیکھیے: (سنن الدار قطني، الوتر، باب مایقرأ فی رکعات الوتر والقنوت فیه، حدیث:۱۶۴۴)
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
1744
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
1742
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
1744
تمہید کتاب
تمہید باب
روایت نمبر1741 میں شعبہ کے شاگرد ابوداود طیالسی نے قتادہ کا استاد عزرہ بن عبدالرحمن بتایا ہے جبکہ روایت نمبر 1742 میں قتادہ کا استاد زرراہ بن اوفی ذکر کیا گیا ہے۔ تیسری روایت 1743 میں بھی زرراہہی کا ذکر ہے ۔ ایک اور فرق ہے کہ پہلی روایت میں سعید بن عبدالرحمن کا واسطہ ذکر ہے جبکہ آخری دو روایات میں یہ واسطہ نہیں ہے۔
حضرت عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے سورۂ ﴿سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ کے ساتھ وتر پڑھا۔ امام ابوعبدالرحمن (نسائی) ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ کسی راوی نے اس روایت میں شبابہ کی موافقت کی ہو۔ یحییٰ بن سعید نے شبابہ کی مخالفت کی ہے۔
حدیث حاشیہ:
(1) یحییٰ اور شبابہ کا اختلاف متن کے الفاظ میں ہے۔ شبابہ نے اس روایت میں وتر کا ذکر کیا ہے جبکہ درحقیقت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کی روایت ظہر کے بارے میں ہے نہ کہ وتر کے بارے میں جیسا کہ یحییٰ بن سعید نے آئندہ حدیث میں بیان کیا ہے۔ اس کی تفصیل اس طرح ہے کہ شبابہ کو دووہم ہوئے ہیں: ایک یہ کہ انھوں نے عبدالرحمن بن ابزیٰ کی روایت کو عمران بن حصین کی روایت قرار دیا ہے اور دوسرا یہ کہ عمران بن حصین کی روایت کو صحیح بیان کیا ہے۔ عمران بن حصین کی روایت وتر کے بارے میں نہیں بلکہ ظہر کے بارے میں ہے جیسا کہ یحییٰ بن سعید نے بیان کیا ہے۔ واللہ أعلم۔ (2) مؤلف رحمہ اللہ اس روایت کو باربار (۱۵بار) سند کے معمولی اختلافات بیان کرنے کے لیے لائے ہیں۔ ان روایات کی اسانید کو بغور دیکھنے سے وہ اختلاف واضح ہوجاتا ہے، مثلاً: یہ روایت بعض راویوں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے، بعض نے عبدالرحمن بن ابزیٰ رحمہ اللہ سے اور بعض نے عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے بیان کی ہے۔ وقس على ھذا متن میں بھی اختلاف ہے۔ آخری دو روایتوں میں صرف ایک وتر کا ذکر ہے جبکہ باقی تمام میں تین وتر کا۔ (3) بعض روایات میں تین دفعہ [سبحانَ الملِكِ القدُّوسِ] کہنے کے بعد [ربَّالملائكةِ والرُّوحِ] کا اضافہ بھی منقول ہے۔ دیکھیے: (سنن الدار قطني، الوتر، باب مایقرأ فی رکعات الوتر والقنوت فیه، حدیث:۱۶۴۴)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے وتر میں «سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» پڑھی۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ کسی نے اس حدیث میں شبابہ کی متابعت کی ہے، یحییٰ بن سعید نے ان کی مخالفت کی ہے۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یہ مخالفت متن حدیث میں ہے جیسا کہ اگلی روایت سے ظاہر ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
(With that chain) from Imran bin Husain that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) recited in Witr: Glorify the Name of your Lord, the Most High.