کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: وتر میں دعائے قنوت
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Supplicating during witr)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1745.
حضرت حسن ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے کچھ کلمات سکھلائے جنھیں میں قنوت وتر میں پڑھا کرتا ہوں، [اللَّهُمَّ! اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ۔۔۔ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ] ”اے اللہ! مجھے ہدایت دے ان لوگوں میں شامل فرما کر جن کو تونے عافیت دی ہے۔ میرا ولی بن جا ان لوگوں میں شامل فرما کر جن کا تو ولی بنا۔ اور میرے لیے ان چیزوں میں برکت فرما جو تونے عطا فرمائیں۔ اور مجھے اس فیصلے کے شر سے بچا جو تو نے فرما رکھا ہے۔ یقیناً تو فیصلے کرتا ہے اور تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ اور یقیناً وہ شخص ذلیل ہوسکتا جس کا تو ولی ہو۔ اے ہمارے رب! تو بڑا بابرکت اور بلندوبالا ہے۔“

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حسن ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے کچھ کلمات سکھائے جنہیں میں وتر کی کی قنوت میں کہتا ہوں، وہ یہ ہیں: «اللہم اهدني فيمن هديت وعافني فيمن عافيت وتولني فيمن توليت وبارك لي في أعطيت وقني شر قضيت إنك تقضي ولا يقضى عليك وإنه لا يذل من واليت تباركت ربنا وتعاليت» ”اے اللہ! مجھے ہدایت دے، ان لوگوں میں شامل کر کے جنہیں تو نے ہدایت دی ہے، عافیت دے ان لوگوں میں شامل کر کے جنہیں تو نے عافیت دی ہے، میری نگہبانی فرمان لوگوں میں شامل کر کے جن کی تو نے نگہبانی فرمائی، اور جو تو نے دیا ہے اس میں میرے لیے برکت عطا فرما، اور جس کا تو نے فیصلہ فرما دیا ہے اس کی برائی سے مجھے بچا، اس لیے کہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے، اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، اور تو جس سے دوستی کرے وہ ذلیل نہیں ہو سکتا، اے ہمارے رب! تو برکت والا اور بلند و بالا ہے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abu Al-Jawza said: "Al-Hasan said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) taught me some words to say in witr in Qunut: Allahumma ihdini fiman hadayta wa 'afini fiman afayta wa tawallani fiman tawallayta wa barik li fima a'tayta, wa qini sharra ma qadayta, fa innaka taqdi wa la yuqda 'alayk, wa innahu la yadhillu man walayta, tabarakta Rabbana wa at'alayt.