قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ (بَابُ الدُّعَاءِ فِي الْوِتْرِ)

حکم : ضعیف 

1746. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ فِي الْوِتْرِ قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ وَصَلَّى اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ

مترجم:

1746.

حضرت حسن بن علی ؓ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے یہ کلمات وتر میں پڑھنے کے لیے سکھائے۔ فرمایا: کہہ [اللَّهُمَّ! اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ۔۔۔ وَصَلَّى اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ] ”اے اللہ! مجھے راہ راست پر چلا ان لوگوں میں شامل فرما کر جن کو تونے راہ راست پر چلایا اور رکھا۔ اور مجھے عافیت عطا فرما ان لوگوں میں شامل فرما جن کو تونے عافیت دی۔ اور میرا ولی ہو ان لوگوں میں شامل فرما کر جن کا تو ولی ہوا۔ اور میرے لیے ان چیزوں میں برکت فرما جو تونے عطا فرمائیں۔ اور مجھے اس فیصلے کے شراور نقصان سے بچا جو تونے فرمایا کیونکہ تو(جوچاہے) فیصلے فرماتا ہے لیکن میرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ اور بلاشبہ وہ شخص ذلیل نہیں ہوسکتا جس کا تو ولی ہو۔ اے ہمارے رب! تو بابرکت اور بلند وبالا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نبی کریم حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں فرمائے۔“