کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: نمازفجرسے قبل دورکعت سنت پر پابندی کرنا
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Regularly praying the two rak'ahs before Fajr)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1759.
حضرت عائشہ ؓ سے منقول ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”فجر کی دو سنتیں دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہیں۔“
تشریح:
دنیا فانی ہے اور آخرت کا ثواب باقی، لہٰذا ان کا کوئی مقابلہ ہی نہیں، یعنی فجر کی دو سنتوں کا ثواب اس بات سے بہتر ہے کہ اسے ساری دنیا دے دی جائے، لہٰذا انھیں سفر میں بھی نہ چھوڑا جائے۔
حضرت عائشہ ؓ سے منقول ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”فجر کی دو سنتیں دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہیں۔“
حدیث حاشیہ:
دنیا فانی ہے اور آخرت کا ثواب باقی، لہٰذا ان کا کوئی مقابلہ ہی نہیں، یعنی فجر کی دو سنتوں کا ثواب اس بات سے بہتر ہے کہ اسے ساری دنیا دے دی جائے، لہٰذا انھیں سفر میں بھی نہ چھوڑا جائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”فجر کی دونوں رکعتیں دنیا ومافیہا سے بہتر ہیں۔“
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اس سے مراد فجر کی دونوں سنتیں ہیں کیونکہ عام طور پر اس لفظ سے یہی مراد لیا جاتا ہے، اور یہ ممکن ہے کہ یہاں مراد فرض ہو کیونکہ لفظ اس کا بھی محتمل ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Aishah that : The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The two rak'ahs (before) Fajr are better than this world and everything in it."