موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21675) |
|
اقوام سابقہ (2925) |
|
سیرت (18010) |
|
قرآن (6272) |
|
اخلاق و آداب (9764) |
|
عبادات (51492) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4155) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3633) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6547) |
|
معاملات (9225) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3431) |
|
جرائم و عقوبات (5046) |
|
جہاد (5356) |
|
علم (9423) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ فِي الْبُكَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ)
حکم : صحیح
1843 . أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا حُضِرَتْ بِنْتٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَغِيرَةٌ فَأَخَذَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَمَّهَا إِلَى صَدْرِهِ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا فَقَضَتْ وَهِيَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَكَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أُمَّ أَيْمَنَ أَتَبْكِينَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَكِ فَقَالَتْ مَا لِي لَا أَبْكِي وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْكِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَسْتُ أَبْكِي وَلَكِنَّهَا رَحْمَةٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُؤْمِنُ بِخَيْرٍ عَلَى كُلِّ حَالٍ تُنْزَعُ نَفْسُهُ مِنْ بَيْنِ جَنْبَيْهِ وَهُوَ يَحْمَدُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ
سنن نسائی:
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
باب: میت پر رونا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
1843. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی ایک چھوٹی بیٹی کی وفات کا وقت آیا، رسول اللہ ﷺ نے اسے اٹھایا اور اپنے سینے سے لگایا، پھر اپنا دست مبارک اس پر رکھا۔ بالآخر وہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے فوت ہوگئیں۔ حضرت ام ایمن ؓ رونے لگیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ام ایمن! تم روتی ہو جبکہ رسول اللہ ﷺ تمھارے پاس ہیں؟“ انھوں نے عرض کیا: میں کیوں نہ روؤں جبکہ رسول اللہ ﷺ رو رہے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں (تمھاری طرح) نہیں رو رہا بلکہ میرا رونا تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کی بنا پر ہے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن ہر حال میں بہتر رہتا ہے (حتیٰ کہ) اس کی جان نکل رہی ہوتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی تعریفیں کرتا ہوتا ہے۔“