کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
(
باب: مرد اور عورت کی منی میں فرق
)
Sunan-nasai:
Mention When Ghusal (A Purifying Bath) Is Obligatory And When It Is Not
(Chapter: The Difference Between A Man's Water And A Woman's)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
200.
حضرت انس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مرد کی منی گاڑھی سفید اور عوررت کی منی پتلی اور زرد ہوتی ہے۔ ان دونوں میں سے جو غالب آ جائے، اسی سے (بچے کی) مشابہت ہوتی ہے۔‘‘
تشریح:
جماع سے مرد اور عورت کی منی مل جاتی ہے۔ منی دراصل جراثیم کا مجموعہ ہوتا ہے، جس منی کے جرثومے قوی ہوں گے، وہ دوسری پر غالب آ جائے گی اور بچے کی مشابہت اس سے ہوگی۔ بعض نے [سَبَقَ] کے معنی پہلے نکلنا بھی کیے ہیں۔ واللہ أعلم۔
حضرت انس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مرد کی منی گاڑھی سفید اور عوررت کی منی پتلی اور زرد ہوتی ہے۔ ان دونوں میں سے جو غالب آ جائے، اسی سے (بچے کی) مشابہت ہوتی ہے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
جماع سے مرد اور عورت کی منی مل جاتی ہے۔ منی دراصل جراثیم کا مجموعہ ہوتا ہے، جس منی کے جرثومے قوی ہوں گے، وہ دوسری پر غالب آ جائے گی اور بچے کی مشابہت اس سے ہوگی۔ بعض نے [سَبَقَ] کے معنی پہلے نکلنا بھی کیے ہیں۔ واللہ أعلم۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مرد کی منی گاڑھی اور سفید ہوتی ہے، اور عورت کی منی پتلی زرد ہوتی ہے، تو دونوں میں جس کی منی سبقت کر جائے ۱؎ بچہ اسی کی ہم شکل ہوتا ہے۔“
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی منی رحم میں پہلے پہنچ جائے، اور ایک قول یہ بھی ہے کہ «سَبَقَ» ، «غَلَبَ» کے معنی میں ہے یعنی جس کی منی غالب آ جائے اور مقدار میں طاقتور ہو۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Anas said: “The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘The man’s water is thick and white, and the woman’s water is thin and yellow. Whichever of them comes first, the child will resemble (that parent).” (Sahih)