باب: اس حدیث میں خالد بن معدان کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Fasting
(Chapter: Mentioning the Differences Reported from Khalid bin Mad'an in this Hadith)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2186.
حضرت جبیر بن نفیر سے منقول ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عائشہؓ سے (نفل) روزوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ شعبان (کے تقریباً) سبھی روزے رکھتے تھے اور سوموار اور جمعرات کا روزہ قصداً رکھا کرتے تھے۔
تشریح:
ایک اور روایت میں سوموار اور جمعرات کے روزے کی وجہ نبیﷺ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ ان دو دنوں میں بندوں کے اعمال اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میرے اعمال پیش ہوں تو میں روزے سے ہوں۔ دیکھئے (جامع الترمذي، الصوم، حدیث: ۷۴۷)
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2187
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2185
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
2188
تمہید کتاب
الصيام کے لغوی معنی ہیں اَلإمساك کہا جاتا ہے[فلان صام عن الكلام] فلاں شخص گفتگو سے رک گیا ہے شرعی طور پر اس کے معنی ہیں طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے ‘پینے اور جماع سے شرعی طریقے کے مطابق رک جانا ‘نیز لغویات بے ہودہ گوئی اور مکروہ حرام کلام سے رک جانا بھی اس میں شامل ہے ۔
حضرت جبیر بن نفیر سے منقول ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عائشہؓ سے (نفل) روزوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ شعبان (کے تقریباً) سبھی روزے رکھتے تھے اور سوموار اور جمعرات کا روزہ قصداً رکھا کرتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
ایک اور روایت میں سوموار اور جمعرات کے روزے کی وجہ نبیﷺ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ ان دو دنوں میں بندوں کے اعمال اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میرے اعمال پیش ہوں تو میں روزے سے ہوں۔ دیکھئے (جامع الترمذي، الصوم، حدیث: ۷۴۷)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
جبیر بن نفیر سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روزوں کے متعلق پوچھا: تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ پورے شعبان روزے رکھتے، اور دو شنبہ (پیر) اور جمعرات کے روزے کا اہتمام فرماتے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdullah: It was narrated that 'Abdullah said: "The Messenger of Allah said to us: 'O young men, whoever among you can afford it, let him get married, for it is more effective in lowering the gaze and guarding chastity, and whoever cannot then he should fast, for it will be a restraint (wija') for him.