باب: روزے کی فضیلت اور حضرت علی بن طالب کی حدیث میں ابو اسحاق کے شاگردوں کا اختلاف
)
Sunan-nasai:
The Book of Fasting
(Chapter: The virtue of fasting, and the different reports from Abu Ishaq in the Hadith of 'Ali bin Abi Talib about that)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2212.
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل نے فرمایا: ”روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ روزے دار کو دو خوشیاں نصیب ہیں: ایک خوشی جب وہ اپنے رب تعالیٰ سے ملے گا اور دوسری خوشی افطار کے وقت۔ اور روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری سے بھی بڑھ کر خوشبودار ہے۔“
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2213
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2211
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
2214
تمہید کتاب
الصيام کے لغوی معنی ہیں اَلإمساك کہا جاتا ہے[فلان صام عن الكلام] فلاں شخص گفتگو سے رک گیا ہے شرعی طور پر اس کے معنی ہیں طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے ‘پینے اور جماع سے شرعی طریقے کے مطابق رک جانا ‘نیز لغویات بے ہودہ گوئی اور مکروہ حرام کلام سے رک جانا بھی اس میں شامل ہے ۔
تمہید باب
آئندہ دو احادیث کی اسانید دیکھنے سے اختلاف واضح ہو جاتا ہے کہ حضرت ابواسحاق کے شاگرد نے اسے حضرت علی کی روایت قرار دیا ہے جبکہ دوسرے شاگرد شعبہ نے اسے حضرت عبداللہ بن مسعود کی طرف منسوب کیا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ امام نسائی اسے حضرت علی کی روایت صحیح سمجھتے ہیں۔ واللہ اعلم
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل نے فرمایا: ”روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ روزے دار کو دو خوشیاں نصیب ہیں: ایک خوشی جب وہ اپنے رب تعالیٰ سے ملے گا اور دوسری خوشی افطار کے وقت۔ اور روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری سے بھی بڑھ کر خوشبودار ہے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: روزہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، اور روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک وقت وہ اپنے رب سے ملے گا، اور دوسری خوشی وہ جو اسے روزہ کھولنے کے وقت حاصل ہوتی ہے۔ اور روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abu Al-Ahwas that ‘Abdullah said: “Allah the Mighty and Sublime, said: ‘Fasting is for Me and I shall reward for it. The fasting person has two moments of joy: When he breaks his fast and when he meets his Lord. And the smell that comes from the mouth of the fasting Person is better before Allah than the fragrance of musk.” (Sahih)