باب: اس کے بارے میں وارد حدیث میں حضرت عطا ءکے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Fasting
(Chapter: Mentioning the Differences Reported form Ata' in the Narrations about that)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2378.
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ نے کہا: نبیﷺ کو یہ بات پہنچی کہ میں لگا تار روزے رکھتا ہوں۔ اور راوی حدیث نے پوری حدیث بیان کی۔ ابن جریج بیان کرتے ہیں کہ عطاء فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ ہمیشہ روزہ رکھنے والے الفاظ اس قصہ میں کیسے آگئے (البتہ نبیﷺ کا یہ فرمان مجھے یاد ہے کہ آپ نے فرمایا:) ”جس نے ہمیشہ روزہ رکھا، اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2379
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
2377
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
2380
تمہید کتاب
الصيام کے لغوی معنی ہیں اَلإمساك کہا جاتا ہے[فلان صام عن الكلام] فلاں شخص گفتگو سے رک گیا ہے شرعی طور پر اس کے معنی ہیں طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے ‘پینے اور جماع سے شرعی طریقے کے مطابق رک جانا ‘نیز لغویات بے ہودہ گوئی اور مکروہ حرام کلام سے رک جانا بھی اس میں شامل ہے ۔
تمہید باب
اختلاف یہ ہے کہ بعض روایات میں صحابی کا نام حضرت عبداللہ بن عمر (عطاء کا ان سے سماع ثابت نہیں) اور بعض میں حضرت عبداللہ بنعمرو ہے، پھر بعض میں حضرت عطاء براہ راست حضرت ابن عمر یا ابن عمرو سے بیان کرتے ہیں اور بعض روایات میں کسی مجہول شخص کا واسطہ ہے۔ حدیث: 2380میں اس مجہول کی تصریح آگئی ہے کہ وہ ابوالعباس الشاعر ہیں، لہٰذا اس طرح سے یہ روایت بالکل صحیح ہے۔
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ نے کہا: نبیﷺ کو یہ بات پہنچی کہ میں لگا تار روزے رکھتا ہوں۔ اور راوی حدیث نے پوری حدیث بیان کی۔ ابن جریج بیان کرتے ہیں کہ عطاء فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ ہمیشہ روزہ رکھنے والے الفاظ اس قصہ میں کیسے آگئے (البتہ نبیﷺ کا یہ فرمان مجھے یاد ہے کہ آپ نے فرمایا:) ”جس نے ہمیشہ روزہ رکھا، اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کو خبر ملی کہ میں روزہ رکھتا ہوں، پھر مسلسل روزہ رکھتا ہوں، اور راوی نے پوری حدیث بیان کی۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ عطاء نے کہا: مجھے یاد نہیں کہ انہوں نے «صیام ابد» کا ذکر کیسے کیا، مگر اتنا یاد ہے کہ انہوں نے یوں کہا: ”اس شخص نے «صیام» (روزے) نہیں رکھے جس نے ہمیشہ «صیام» (روزے) رکھے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
‘Abdullah bin ‘Amr bin Al ‘Aas said: “The Prophet (ﷺ) heard that I was fasting continually,” and he quoted this Hadith. ‘Ata’ said: “I am not sure how he put it, but I think he said: ‘There is no fast for one who fasts continually.” (Sahih)