کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
(
باب: جنبی کو ہاتھ دھونے کے بعد اپنے جسم سے نجاست صاف کرنی چاہیے
)
Sunan-nasai:
Mention When Ghusal (A Purifying Bath) Is Obligatory And When It Is Not
(Chapter: The Junub Person Removing The Filth From His Body After Washing His Hands)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
245.
حضرت ابو سلمہ سے روایت ہے کہ میں حضرت عائشہ ؓ کے پاس گیا اور ان سے رسول اللہ ﷺ کے غسل جنابت کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: نبی ﷺ کے پاس برتن لایا جاتا، آپ اپنے دونوں ہاتھوں پر تین دفعہ پانی بہاتے، پھر انھیں دھوتے، پھر اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے اور اپنی شرم گاہ اور رانوں پر جو کچھ ہوتا اسے دھوتے، پھر اپنے ہاتھ دھوتے، پھر کلی کرتے اور ناک میں پانی چڑھا کر ناک کو خوب اچھی طرح صاف کرتے، پھر اپنے سر پر تین دفعہ پانی ڈالتے، پھر باقی سارے جسم پر پانی بہاتے۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف زہری کہتے ہیں کہ وہ ام المؤمنین عائشہ ؓ کے پاس آئے، اور رسول اللہ ﷺ کے غسل جنابت کے متعلق ان سے پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس (پانی کا) برتن لایا جاتا تو آپ اپنے دونوں ہاتھوں پر تین بار پانی ڈالتے، اور انہیں دھوتے، پھر اپنے داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر اپنی دونوں رانوں کی نجاست دھوتے، پھر اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، کلی کرتے، پھر ناک میں پانی ڈالتے، اور اپنے سر پر تین بار پانی ڈالتے، پھر اپنے باقی جسم پر پانی بہاتے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Salamah (narrated) that he entered upon 'Aishah (RA) and asked her about the Ghusl of the Messenger of Allah (ﷺ) from Janabah. She said: “A vessel would be brought to the Prophet (ﷺ) then he would pour water on his hand three times and wash them, then he would pour water with his right hand onto his left and wash off whatever was on his thighs. Then he would wash his hands, rinse his mouth and nose, pour water on his head three times, then pour water over the rest of his body.” (Sahih)