قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ فَضْلِ الصَّدَقَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2541.   أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْتَمَعْنَ عِنْدَهُ فَقُلْنَ أَيَّتُنَا بِكَ أَسْرَعُ لُحُوقَا فَقَالَ أَطْوَلُكُنَّ يَدًا فَأَخَذْنَ قَصَبَةً فَجَعَلْنَ يَذْرَعْنَهَا فَكَانَتْ سَوْدَةُ أَسْرَعَهُنَّ بِهِ لُحُوقًا فَكَانَتْ أَطْوَلَهُنَّ يَدًا فَكَانَ ذَلِكَ مِنْ كَثْرَةِ الصَّدَقَةِ

سنن نسائی:

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: صدقے کی فضیلت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

2541.   حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ نبیﷺ کی ازواج مطہرات آپ کے پاس اکٹھی ہوئیں اور کہنے لگیں: ہم میں سے کون آپ سے جلدی ملے گی؟ آپ نے فرمایا: ”جس کے ہاتھ سب سے لمبے ہوں گے۔“ انھوں نے ایک بانس سے ہاتھ ماپنے شروع کر دیے (وہ آپ کی مراد یہی سمجھیں جس کا ہاتھ لمبا ہو)۔ (اس لحاظ سے) حضرت سودہؓ آپ سے جلدی ملنے والی تھیں کیونکہ ان کے ہاتھ ان سب سے لمبے تھے۔ (دراصل) اس سے مراد صدقے کی کثرت تھی۔