Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Where the Perfume is applied)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2704.
حضرت محمد بن منتشر سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: اس سے تو اچھا یہ ہے کہ میں گندھک مل لوں۔ میں نے یہ بات حضرت عائشہؓ سے ذکر کی تو وہ فرمانے لگیں: اللہ تعالیٰ ابو عبدالرحمن (ابن عمر ؓ ) پر رحم فرمائے! میں رسول اللہﷺ کو خوشبو لگایا کرتی تھی، پھر آپ اپنی بیویوں کے پاس جاتے، پھر صبح ہوتی جبکہ آپ سے خوشبو کی مہک آرہی ہوتی تھی (اور آپ صبح کو احرام باندھتے)۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
محمد بن منتشر کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر ؓ سے احرام کے وقت خوشبو کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے کہا: تارکول لگا لینا میرے نزدیک اس سے زیادہ بہتر ہے۔ تو میں نے اس بات کا ذکر عائشہ ؓ سے کیا، تو انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ ابوعبدالرحمٰن پر رحم فرمائے، میں خود رسول اللہ ﷺ کو خوشبو لگاتی تھی، پھر آپ اپنی بیویوں کا چکر لگاتے، پھر آپ اس حال میں صبح کرتے تو آپ کے جسم سے خوشبو پھوٹ رہی ہوتی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Muhammad bin Ibrahim bin Al Muntashir that his father said: “I heard Ibn ‘Umar say: ‘If I were to wake up daubed with tar, that would be dearer to me than waking up and entering Ihram smelling strongly of perfume.’ I entered upon 'Aishah (RA) and told her what he had said. She said: ‘I put perfume on the Messenger of Allah (ﷺ) and he went around among his wives, then the next morning he entered Ihram.” (Sahih)