کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
(
باب: حیض والی عورت سے کوئی کام کروانا
)
Sunan-nasai:
Mention When Ghusal (A Purifying Bath) Is Obligatory And When It Is Not
(Chapter: Asking A Menstruating Woman To Do Something)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
271.
حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا دو۔‘‘ میں نے کہا: میں حالت حیض میں ہوں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تمھارا حیض تمھارے ہاتھ میں نہیں ہے۔‘‘
تشریح:
حیض اور جنابت کی حالت میں کسی اشد ضرورت کے تحت مسجد میں داخل ہوا جا سکتا ہے، البتہ اس حالت میں مسجد میں ٹھہرنا نادرست نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’میں حائضہ عورت اور جنبی کے لیے مسجد کو حلال نہیں کرتا۔‘‘ (سنن أبي داود، الطھارة، حدیث: ۲۳۲)
حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا دو۔‘‘ میں نے کہا: میں حالت حیض میں ہوں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تمھارا حیض تمھارے ہاتھ میں نہیں ہے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
حیض اور جنابت کی حالت میں کسی اشد ضرورت کے تحت مسجد میں داخل ہوا جا سکتا ہے، البتہ اس حالت میں مسجد میں ٹھہرنا نادرست نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’میں حائضہ عورت اور جنبی کے لیے مسجد کو حلال نہیں کرتا۔‘‘ (سنن أبي داود، الطھارة، حدیث: ۲۳۲)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے مسجد سے چٹائی دے دو“ ، انہوں نے کہا: میں حائضہ ہوں، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔“ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : کہ وہ ہاتھ کو مسجد میں داخل کرنے سے مانع ہو۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Aishah (RA) said: “The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Give me the mat from the Masjid.” She said: “I am menstruating.” The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Your menstruation is not in your hand.” (Sahih)