Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: not Saying Bismillah when Entering Ihram)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2741.
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ہم (حجۃ الوداع میں) نکلے تو ہماری نیت صرف حج کی تھی۔ جب ہم سرف کے مقام پر پہنچے تو مجھے حیض شروع ہوگیا۔ رسول اللہﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میں رو رہی تھی۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تجھے حیض شروع ہوگیا ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”(کوئی بات نہیں) یہ ایسی چیز ہے جو آدم کی بیٹیوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہے، لہٰذا جو دوسرے محرم کریں، تو بھی کرتی رہ مگر بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔“
تشریح:
(1) ”سرف کے مقام پر پہنچے۔“ یہاں حدیث میں اختصار ہے کہ ہماری نیت تو حج کی تھی مگر آپ نے قربانی نہ لانے والے افراد کو حج کا احرام عمرے میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ میں نے بھی حج کا احرام عمرے میں تبدیل کر لیا مگر اب حیض شروع ہوگیا۔ اس وجہ سے سیدہ عائشہؓ کو پریشانی لاحق ہوئی تو رسول اللہﷺ نے مذکورہ طریقے کی وضاحت فرما کر پریشانی دور فرما دی۔ (2) ”جو دوسرے محرم کریں۔“ دوسرے معنیٰ یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ جو محرم کرتا ہے، وہ تو بھی کر۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ہم نکلے ہمارے پیش نظر صرف حج تھا۔ جب ہم سرف میں پہنچے تو میں حائضہ ہو گئی، تو رسول اللہ ﷺ میرے پاس آئے اور میں رو رہی تھی، آپ نے پوچھا: ”کیا تجھے حیض آ گیا ہے“ میں نے کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا: ”یہ تو ایسی چیز ہے جسے اللہ تعالیٰ نے آدم زادیوں (عورتوں) پر لکھ دی ہے، تم وہ سب کام کرو جو احرام باندھنے والے کرتے ہیں، البتہ بیت اللہ طواف نہ کرنا۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Aishah (RA) said: “We set out with no intention other than Hajj. And when we were in Sarf, my menses came. The Messenger of Allah (ﷺ) entered upon me while I was weeping, and he said: ‘Have your menses come?’ I said: ‘Yes.’ He said: ‘That is something that Allah, the Mighty and Sublime, has decreed for the daughters of Adam. Do everything that the pilgrim in Ihram does, but do not circumambulate the House.” (Sahih)