Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: What Should One Say When Stipulating A Condition?)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2768.
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ حضرت ضباعہؓ کے پاس تشریف لے گئے تو وہ کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول! میں بیمار ہوں اور میں حج کا ارادہ بھی رکھتی ہوں۔ نبیﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم حج کو جاؤ لیکن شرط لگا لو کہ میں وہاں حلال ہو جاؤں گی جہاں تو مجھے روک لے گا۔“ اسحاق بن ابراہیم فرماتے ہیں: میں نے (اپنے استاد) عبدالرزاق سے پوچھا: کیا ہشام اور زہری دونوں حضرت عائشہ کا نام لیتے ہیں؟ انھوں نے فرمایا: ہاں۔ ابوعبدالرحمن (امام نسائی ؓ) بیان کرتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ یہ روایت معمر کے علاوہ کسی نے زہری سے متصل مرفوع بیان کی ہو۔ (مگر اس سے معمر کی روایت کمزور نہیں بنتی کیونکہ معمر بذات خود ثقہ راوی ہیں۔)

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ضباعہ ؓ کے پاس آئے، تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں بیمار ہوں اور میں حج کرنا چاہتی ہوں؟، آپ نے فرمایا: ”حج کرو اور شرط لگا لو کہ (اے اللہ) تو جہاں مجھے روک دے گا میں وہیں حلال ہو جاؤں گی۔“ اسحاق کہتے ہیں: میں نے (اپنے استاد) عبدالرزاق سے کہا: ہشام اور زہری دونوں عائشہ ہی سے روایت کرتے ہیں: انہوں نے کہا: ہاں (ایسا ہی ہے)۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: میں نہیں جانتا کہ اس حدیث کو معمر کے سوا کسی اور نے بھی زہری سے مسنداً روایت کیا ہے۔ واللہ سبحانہ وتعالیٰ أعلم ۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “Duba’ah bint Az-Zubair bin ‘Abdul-Muttalib came to the Messenger of Allah (ﷺ) and said: ‘I am a heavy woman and I want to go for Hajj. How do I begin the Ihram?’ He said: ‘Enter Ihram and stipulate the condition that you will exit Ihram from the point where you are prevented (from continuing, if some problem should arise).” (Sahih) Ishaq said: I said to ‘Abdur-Razzaq: Both from 'Aishah (RA), Hisham and Az Zuhri? He said: “Yes.” Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: I do not know of anyone who narrated this chain from Az-Zuhri except Ma’mar.