قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ هَلْ يُوجِبُ تَقْلِيدُ الْهَدْيِ إِحْرَامًا)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2793 .   أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ ثُمَّ يُقَلِّدُهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ ثُمَّ يَبْعَثُ بِهَا مَعَ أَبِي فَلَا يَدَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا أَحَلَّهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ حَتَّى يَنْحَرَ الْهَدْيَ

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: کیا قربانی کے جانور کو قلادہ ڈالنا احرام کا موجب ہے؟

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2793.   حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے قربانی کے جانوروں کے قلادے اپنے ہاتھوں سے بٹا کرتی تھی، پھر رسول اللہﷺ اپنے دست مبارک سے وہ قلادے ان کے گلوں میں ڈالتے تھے، پھر انھیں میرے والد محترم کے ساتھ حرم کی طرف بھیجتے تھے، پھر آپ کوئی ایسی چیز ترک نہیں فرماتے تھے جسے اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے حلال کر رکھا تھا۔ آپ قربانی کا جانور ذبح ہونے کا انتظار نہیں فرماتے تھے۔