موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری
سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ مَا يَجُوزُ لِلْمُحْرِمِ أَكْلُهُ مِنْ الصَّيْدِ)
حکم : صحیح
2817 . أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنَّا مَعَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ فَأُهْدِيَ لَهُ طَيْرٌ وَهُوَ رَاقِدٌ فَأَكَلَ بَعْضُنَا وَتَوَرَّعَ بَعْضُنَا فَاسْتَيْقَظَ طَلْحَةُ فَوَفَّقَ مَنْ أَكَلَهُ وَقَالَ أَكَلْنَاهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سنن نسائی:
کتاب: مواقیت کا بیان
باب: محرم کے لیے کون سا شکار کھانا جائز ہے؟
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
2817. حضرت عبدالرحمن تیمی سے روایت ہے کہ ہم حضرت طلحہ بن عبیداللہ ؓ کے ساتھ تھے۔ ہم سب محرم تھے۔ انھیں ایک پرندے کا گوشت بطور تحفہ بھیجا گیا۔ وہ سو رہے تھے۔ ہم میں سے کچھ نے وہ گوشت کھا لیا اور کچھ نے پرہیز کیا۔ اتنے میں حضرت طلحہ ؓ جاگ پڑے تو انھوں نے ان لوگوں کی تائید کی جنہوں نے گوشت کھایا تھا اور فرمایا: ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ اسی پرندے کا گوشت کھایا تھا۔