کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
(
باب: حالت حیض میں بیوی کے ساتھ لیٹنا
)
Sunan-nasai:
Mention When Ghusal (A Purifying Bath) Is Obligatory And When It Is Not
(Chapter: Lying Down With A Menstruating Woman)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
283.
حضرت ام سلمہ ؓ فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ میں اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے حیض شروع ہوگیا، چنانچہ میں آہستگی سے اٹھی اور اپنے حیض والے کپڑے پہن لیے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تمھیں حیض شروع ہوگیا ہےَ؟‘‘ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے مجھے بلایا اور میں آپ کے ساتھ اسی چادر میں لیٹ گئی۔
تشریح:
(1) حیض کے کپڑوں سے مراد لنگوٹی وغیرہ بھی ہوسکتی ہے۔ ممکن ہے، انھوں نے حیض کے لیے مکمل لباس الگ رکھا ہوا ہو اور یہ بہتر ہے۔ (2) حیض کی حالت میں اگر مرد کے کپڑوں یا جسم کو حیض کا خون لگنے کا احتمال نہ ہو تو اس حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹا جا سکتا ہے۔ اس سے بوس و کنار بھی جائز ہے۔ صرف جماع حرام ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چادر میں لیٹی تھی کہ اسی دوران مجھے حیض آ گیا، تو میں آہستہ سے کھسک آئی اور جا کر میں نے اپنے حیض کا کپڑا لیا، تو رسول اللہ ﷺ پوچھنے لگے: ”کیا تم کو حیض آ گیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر آپ ﷺ نے مجھے بلایا، تو (جا کر) میں آپ کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Umm Salamah narrated:“While I was lying down with the Messenger of Allah (ﷺ) under a blanket, my period came, so I slipped away and put on the clothes I used to wear when I was menstruating. The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Are you menstruating?’ I said: ‘Yes.’ Then he called me and I lied down with him under the blanket.” (Sahih)