کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
(
باب: حالت حیض میں بیوی کے ساتھ لیٹنا
)
Sunan-nasai:
Mention When Ghusal (A Purifying Bath) Is Obligatory And When It Is Not
(Chapter: Lying Down With A Menstruating Woman)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
284.
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی چادر میں رات گزارتے تھے، حالانکہ میں حیض سے ہوتی تھی، چنانچہ اگر آپ کو مجھ سے کچھ (خون) لگ جاتا تو آپ صرف اتنی جگہ دھو لیتے، زائد نہ دھوتے اور اس کپڑے میں نماز پڑھتے، پھر (دوبارہ میرے ساتھ) لیٹ جاتے، چنانچہ اگر کچھ (خون) مجھ سے آپ کے کپڑوں کو لگ جاتا تو اسی طرح کرتے، (صرف اتنی جگہ دھوتے) اس سے زائد نہ دھوتے اور اس کپڑے میں نماز پڑھ لیتے۔
تشریح:
(1) کپڑوں پر جتنی جگہ نجاست لگی ہو، صرف اتنی جگہ دھونا کافی ہے۔ سارا کپڑا دھونے کی ضرورت نہیں اور اس قسم کے کپڑے میں بلا تردد نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ (2) دوبارہ لیٹنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ تہجد کی نماز کے لیے اٹھتے تھے۔ وقفے کے بعد پھر لیٹ جاتے ہوں گے۔ واللہ أعلم۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين. وقد أخرجاه وكذا ابن حبان
(1361) ، وأبو عوانة في "صحاحهم ". وقال الترمذي: " حديث حسن
صحيح ") .
إسناده: حدثنا مسلم بن إبراهيم: نا شعبة عن منصور عن إبراهيم عن الأسود
عن عائشة.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط الشيخين؛ وقد أخرجاه.
والحديث أخرجه أحمد (6/174) : ثنا محمد بن جعفر قال: ثنا شعبة...
به
وأخرجه الطيالسي (رقم 1375) .
وأخرجه الشيخان وأبو عوانة والنسائي والترمذي- وقال: " حديث حسن
صحيح "- والدارمي وابن ماجه والبيهقي والطيالسي أيضا، وأحمد (6/134
و 189 و 209) من طرق عن منصور... به.
262- حديث
وقد تابعه عبد الرحمن بن الأسود عن أبيه. ويأتي أخر الباب.
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی چادر میں رات گزارتے تھے، حالانکہ میں حیض سے ہوتی تھی، چنانچہ اگر آپ کو مجھ سے کچھ (خون) لگ جاتا تو آپ صرف اتنی جگہ دھو لیتے، زائد نہ دھوتے اور اس کپڑے میں نماز پڑھتے، پھر (دوبارہ میرے ساتھ) لیٹ جاتے، چنانچہ اگر کچھ (خون) مجھ سے آپ کے کپڑوں کو لگ جاتا تو اسی طرح کرتے، (صرف اتنی جگہ دھوتے) اس سے زائد نہ دھوتے اور اس کپڑے میں نماز پڑھ لیتے۔
حدیث حاشیہ:
(1) کپڑوں پر جتنی جگہ نجاست لگی ہو، صرف اتنی جگہ دھونا کافی ہے۔ سارا کپڑا دھونے کی ضرورت نہیں اور اس قسم کے کپڑے میں بلا تردد نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ (2) دوبارہ لیٹنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ تہجد کی نماز کے لیے اٹھتے تھے۔ وقفے کے بعد پھر لیٹ جاتے ہوں گے۔ واللہ أعلم۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ ﷺ دونوں ایک ہی چادر میں رات گزارتے، اور میں حائضہ ہوتی، اگر آپ ﷺ کو میرے (خون) میں سے کچھ لگ جاتا تو صرف اسی جگہ کو دھوتے، اس سے تجاوز نہ کرتے، اور اسی کپڑے میں نماز ادا کرتے، پھر واپس آ کر لیٹ جاتے، پھر دوبارہ اگر آپ کو میرے (خون) میں سے کچھ لگ جاتا تو آپ ﷺ پھر اسی طرح کرتے، اس سے تجاوز نہ فرماتے، اور اسی میں نماز پڑھتے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Aishah (RA) said: “The Messenger of Allah (ﷺ) and I would sleep under a single blanket when I was menstruating. If anything got on him from me, he would wash that spot and no more, and pray in it, then come back. If anything got on it again from me, he would do likewise and no more, and he would pray in it.” (Sahih)