Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Concerning A Muhrim Who Has An Infestation Of Head Lice)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2852.
حضرت کعب بن عجرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے احرام باندھا تو میرے سر میں جوئیں بہت زیادہ ہوگئیں۔ یہ بات نبیﷺ تک پہنچی تو آپ میرے پاس تشریف لائے۔ میں اس وقت اپنے ساتھیوں کے لیے سالن پکا رہا تھا۔ آپ نے اپنی انگلی مبارک سے میرے سر کو چھوا، پھر فرمایا: ”بال منڈوا دو اور چھ مساکین پر صدقہ کر دو۔“
تشریح:
(1) ”زیادہ ہوگئیں“ حتیٰ کہ منہ پر گرتی تھیں۔ (2) ”تشریف لائے“ یہ آپ کے اخلاق کی عمدہ مثال ہے۔ (3) ”صدقہ کر دو“ یعنی ہر مسکین کو نصف صاع (تقریباً سوا کلو) غلہ دے دو۔ گویا ایک روزے کے بدلے میں دو مسکینوں کو غلہ دیا جائے گا۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
کعب بن عجرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرہ کا احرام باندھا تو میرے سر میں جوئیں بہت ہو گئیں، نبی اکرم ﷺ کو اس کی خبر پہنچی تو آپ میرے پاس تشریف لائے، اس وقت میں اپنے ساتھیوں کے لیے کھانا پکا رہا تھا، تو آپ نے اپنی انگلی سے میرا سر چھوا اور فرمایا: ”جاؤ، سر منڈا لو اور چھ مسکینوں پر صدقہ کر دو۔“
حدیث حاشیہ:
w
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Kab bin Ujrah said: "I entered Ihram, then I had a severe infestation of head lice. News of that reached Prophet, and he came to me when I was cooking something in a pot for my companions, he touched my head with his finger and said: 'Go and shave it, and give charity to six poor persions.'".