کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
(
باب: حیض کا خون کپڑے کو لگ جائے تو...؟
)
Sunan-nasai:
Mention When Ghusal (A Purifying Bath) Is Obligatory And When It Is Not
(Chapter: When Menstrual Blood Gets On One's Clothes)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
293.
حضرت اسماء بنت ابوبکر ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اللہ کے رسول ﷺ سے حیض کے خون کے بارے میں پوچھا جو کپڑے کو لگ جائے تو آپ نے فرمایا: ’’اسے کھرچ دو، پھر پانی کے ساتھ (ناخنوں سے) مل دو، پھر دھو کر نماز پڑھ لو۔‘‘
تشریح:
ناخنوں سے ملنا اور پانی ڈالنا اچھی طرح صفائی کر دیتا ہے۔ بعد میں پانی بہا کر نچوڑ لیا جائے۔ بعض حضرات نے [نضحي] کے معنی باقی کپڑے پر چھینٹے مارنا کیے ہیں، مگر یہ معنی بلاتکلف سمجھ میں نہیں آتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام بلاتکلف ہوتا تھا۔ بالفرض اگر یہ معنیٰ ہوں تو مراد مشکوک جگہ ہوگی اور مشکوک جگہ، خواہ مذی کی وجہ سے ہو، اس پر چھینٹے مارے جاتے ہیں، البتہ اگر کسی جگہ کے پلید ہونے کا یقین ہو تو لازماً دھونا ہوگا اور اگر باقی کپڑے کے پاک ہونے کا یقین ہے تو چھینٹے مارنے کی ضرورت نہیں۔ اسی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
فاطمہ بنت منذر اسماء بنت ابوبکر ؓ سے روایت کرتی ہیں (وہ ان کی گود میں پلی تھیں) کہ ایک عورت نے نبی اکرم ﷺ سے کپڑے میں حیض کا خون لگ جانے کے متعلق پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے کھرچ دو، پھر پانی ڈال کر انگلیوں سے رگڑو، پھر اسے دھو لو، اور اس میں نماز پڑھ لو۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Asma’ bint AbI Bakr that a woman asked the Messenger of Allah (ﷺ) about menstrual blood that gets on clothes. He said: “Scratch it, then rub it with water, then sprinkle water over it, and pray in it.”(Sahih)