Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Joining Zuhr And 'Asr In 'Arafat)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3010.
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہر نماز اس کے وقت پر پڑھتے تھے مگر مزدلفہ اور عرفات میں (جمع کرتے تھے)۔
تشریح:
اس بات پر اتفاق ہے کہ عرفات میں ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کر کے ظہر کے وقت پڑھی جائیں گی۔ اسی طرح رات کو مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے مزدلفہ میں عشاء کے وقت پڑھی جائیں گی۔ عصر کو ظہر کے ساتھ پڑھنے کا مقصد وقوف میں سہولت ہوگا کیونکہ وقوف کے درمیان لوگوں کو دوبارہ وضو اور جماعت وغیرہ کی تکلیف دینا تنگی کا باعث ہوتا، نیز وقوف بھی سکون سے نہ ہو سکتا۔ ویسے بھی یہ سفر کی حالت ہے۔ سفر میں دو نمازیں ملا کر پڑھنا جائز ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز اس کے وقت پر پڑھتے تھے، سوائے مزدلفہ اور عرفات کے۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : عرفات میں ظہر اور عصر دونوں ظہر کے وقت پڑھتے یعنی جمع تقدیم کرے، اور مزدلفہ میں مغرب اور عشاء دونوں عشاء کے وقت پڑھتے یعنی جمع تاخیر کرتے تھے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abdullah said: "The Messenger of Allah used to offer prayers at their proper time except in Jam (Al-Muzdalifah) and Arafat.