قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ النُّزُولُ بَعْدَ الدَّفْعِ مِنْ عَرَفَةَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3024.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَةَ مَالَ إِلَى الشِّعْبِ قَالَ فَقُلْتُ لَهُ أَتُصَلِّي الْمَغْرِبَ قَالَ الْمُصَلَّى أَمَامَكَ

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: عرفات سے واپسی پر اترنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3024.   حضرت اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب عرفات سے واپس لوٹے تو (راستے میں) ایک گھاٹی کی طرف ہو لیے۔ میں نے عرض کیا: (اللہ کے رسول!) مغرب کی نماز پڑھیں گے؟ فرمایا: ”(نہیں) نماز کی جگہ تو آگے (مزدلفہ میں) ہے۔“