باب: کمزور عورتوں اور بچوں کو اجازت ہے کہ وہ یوم نحر کو صبح کی نماز منیٰ میں آ پڑھیں
)
Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Concession Allowing The Weak To Pray Subh On The Day Of Sacrifice In Mina)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3049.
ام المومنین حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ کاش میں رسول اللہﷺ سے (مزدلفہ سے رات کو منیٰ چلے جانے کی) اجازت طلب کرتی، جیسے حضرت سودہؓ نے اجازت طلب کر لی تھی اور میں بھی فجر کی نماز لوگوں کے آنے سے پہلے منیٰ میں پڑھ لیتی۔ حضرت سودہؓ بوجھل اور سست رفتار خاتون تھیں۔ انھوں نے رسول اللہﷺ سے اجازت طلب کر لی تھی اور آپ نے انھیں اجازت دے دی تھی۔ تو انھوں نے فجر کی نماز منیٰ میں پڑھی اور لوگوں کے آنے سے پہلے رمی کر لی تھی۔
تشریح:
اگرچہ ہر معذور شخص کو حاصل ہے کیونکہ شریعت کسی مخصوص دور یا اشخاص کے لیے نہیں، مگر حضرت عائشہؓ نے مناسب سمجھا کہ جس طرح رسول اللہﷺ کے ساتھ حج کیا تھا، ساری عمر اسی طرح کرتی رہیں، خواہ اس میں مشقت اور تکلیف بھی ہو۔ یہ ان کی رسول اللہﷺ سے محبت کا عظیم ثبوت ہے، لیکن معذور شخص رخصت پر عمل کر سکتا ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ مجھے خواہش ہوئی کہ میں بھی رسول اللہ ﷺ سے اجازت طلب کرتی جس طرح سودہ ؓ نے اجازت طلب کی تھی۔ اور لوگوں کے آنے سے پہلے میں بھی منیٰ میں نماز فجر پڑھتی، سودہ ؓ بھاری بدن کی سست رفتار عورت تھیں، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے (پہلے ہی لوٹ جانے کی) اجازت مانگی۔ تو آپ نے انہیں اجازت دے دی، تو انہوں نے فجر منیٰ میں پڑھی، اور لوگوں کے پہنچنے سے پہلے رمی کر لی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that the Mother of the Belivers Aishah said: "I wished that I had asked the Messenger of Allah for permission as Sawdha did, so that I could pray Fajr in Mina before the people came. Sawdah was heavyset woman, so she asked the Messenger of Allah for permission, and he gave her permission to pray Fajir in Mina and stone the before the people came.