موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ قَدْرِ حَصَى الرَّمْيِ)
حکم : صحیح
3059 . أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا عَوْفٌ قَالَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى رَاحِلَتِهِ هَاتِ الْقُطْ لِي فَلَقَطْتُ لَهُ حَصَيَاتٍ هُنَّ حَصَى الْخَذْفِ فَوَضَعْتُهُنَّ فِي يَدِهِ وَجَعَلَ يَقُولُ بِهِنَّ فِي يَدِهِ وَوَصَفَ يَحْيَى تَحْرِيكَهُنَّ فِي يَدِهِ بِأَمْثَالِ هَؤُلَاءِ
سنن نسائی:
کتاب: مواقیت کا بیان
باب: رمی والی کنکریوں کی مقدار
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3059. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جمرۂ عقبہ کی رمی والی صبح (۱۰ ذوالحجہ کو) فرمایا، جبکہ آپ اپنی اونٹنی پر سوار تھے: ”میرے لیے کنکریاں چن کر لا۔“ میں نے (چھوٹی چھوٹی) کنکریاں چنیں جو خذف والی کنکریوں کی طرح تھیں۔ آپ نے انھیں اپنے ہاتھ میں پکڑا۔ آپ انھیں اپنے دست مبارک میں ہلا رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”ان جیسی کنکریوں سے رمی کرنی چاہیے۔“