قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ ثَوَابِ مَنْ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3116 .   أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ لَحِقَنِي عَبَايَةُ بْنُ رَافِعٍ وَأَنَا مَاشٍ إِلَى الْجُمُعَةِ فَقَالَ أَبْشِرْ فَإِنَّ خُطَاكَ هَذِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سَمِعْتُ أَبَا عَبْسٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ حَرَامٌ عَلَى النَّارِ

سنن نسائی:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: اس شخص کی فضیلت جس کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہوں

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3116.   حضرت یزید بن ابی مریم بیان کرتے ہیں کہ میں جمعہ کے لیے پیدل جارہا تھا کہ مجھے حضرت عبایہ بن رافع آ ملے۔ کہنے لگے: خوش ہوجاؤ کیونکہ تیرے یہ قدم اللہ کے راستے میں اٹھ رہے ہیں اور میں نے حضرت ابو عبس ؓ کو فرماتے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کے قدم اللہ تعالیٰ کے راستے میں غبار آلود ہوجائیں، وہ شخص آگ پر حرام ہے۔“