باب: اللہ تعالیٰ مجاہد فی سبیل اللہ کے لیے کس چیز کا ضامن ہے؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: What Allah, The Mighty And Sublime, Guarantees To One Who Strives In His Cause)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3123.
حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے لیے جو جہاد کے لیے نکلتا ہے، اس بات کی ضمانت لی ہے کہ اسے میں ہر حال میں جنت میں داخل کروں گا، چاہے وہ جنگ میں قتل ہو یا بستر پر فوت ہو یا میں اسے اس گھر میں واپس لاؤں گا جہاں سے وہ نکلا تھا، قطع نظر اس اجر یا غنیمت کے جو وہ حاصل کرے بشرطیکہ جہاد پر اسے نکالنے والی چیز صرف مجھ پر ایمان اور میری راہ میں جہاد کرنے کا جذبہ ہو۔“

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے ایسے شخص کو جو اس کے راستے میں نکلتا ہے (یعنی جہاد کے لیے) اور اس کا یہ نکلنا محض اللہ پر اپنے ایمان کے تقاضے، اور اس کے راستے میں جہاد کے جذبے سے ہے (تو اللہ تعالیٰ نے ایسے شخص کو) اپنے ذمہ لے لیا ہے کہ میں اسے جنت میں داخل کروں گا چاہے وہ قتل ہو کر مرا ہو، یا اپنی فطری موت پائی ہو، یا میں اسے اس اجر و ثواب اور مال غنیمت کے ساتھ جو اسے ملا ہو، اور جو بھی ملا ہو، اس کے اپنے اس گھر پر واپس پہنچا دوں گا جہاں سے وہ جہاد کے لیے نکلا تھا۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Hurairah said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say: 'Allah has guaranteed: 'For the one who goes out in the cause of Allah, and nothing makes him do that except faith in Me, and Jihad in My cause - that He will admit him to Paradise whether he is killed or he dies, or He will return him to his home from which he departed with whatever he has earned of reward or spoils of war.