باب: کون سا عمل جہادفی سبیل اللہ کے برابر ہوسکتا ہے؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: What Is Equal To Jihad In The Cause Of Allah, The Mighty And Sublime?)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3128.
حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہﷺ کے پاس حاضر ہوکر کہنے لگا: مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو جہاد کے برابر ہو۔ آپ نے فرمایا: ”میں تو کوئی ایسا کام (قابل عمل) نہیں پاتا۔ کیا تو اس بات کی طاقت رکھتا ہے کہ جب سے مجاہد (جہاد کے لیے گھر سے) نکلے، تو مسجد میں داخل ہوجائے اور نماز شروع کردے (اور اس کی واپسی تک) ذرہ بھی سستی نہ کرے، نیز روزے رکھنا شروع کردے اور کچھ نہ کھائے پیے؟“ اس شخص نے کہا: اس کی کون طاقت رکھ سکتا ہے؟

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، پھر اس نے کہا: مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو جہاد کے برابر ہو (یعنی وہی درجہ رکھتا ہو) آپ نے فرمایا: ”میں نہیں پاتا کہ تو وہ کر سکے گا، جب مجاہد جہاد کے لیے (گھر سے) نکلے تو تم مسجد میں داخل ہو جاؤ، اور کھڑے ہو کر نمازیں پڑھنی شروع کرو (اور پڑھتے ہی رہو) پڑھنے میں کوتاہی نہ کرو، اور روزے رکھو (رکھتے جاؤ) افطار نہ کرو“، اس نے کہا یہ کون کر سکتا ہے۔؟ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی کوئی نہیں کر سکتا ہے، معلوم ہوا کہ مجاہد جس درجہ پر فائز ہے اس تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Hurairah said: "A man came to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and said: 'Tell me of an action that is equal to Jihad.' He said: 'I cannot. When the Mujahid goes out, can you enter the Masjid and stand in prayer and never rest, and fast and never break your fast?' He said: 'Who can do that?