قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ ثَوَابُ مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3154 .   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ يَوْمَ أُحُدٍ أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَيْنَ أَنَا قَالَ فِي الْجَنَّةِ فَأَلْقَى تَمَرَاتٍ فِي يَدِهِ ثُمَّ قَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ

سنن نسائی:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: اللہ تعالیٰ کے راستے میں مارے جانے والے کے ثواب کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3154.   حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ جنگ احد کے دن ایک آدمی نے رسول اللہﷺ سے کہا کہ آپ مجھے بتائیں‘ اگر میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں مارا جاؤں تو میں کہاں جاؤں گا؟ (آپ نے) فرمایا: ’’جنت میں۔‘‘ اس نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی کھجوریں (جنہیں وہ کھارہا تھا) پھینک دیں اور (کافروں سے) لڑنے لگا حتیٰ کہ وہ شہید ہوگیا۔