باب: جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرے اور اس کے ذمے قرض ہو
)
Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: The One Who Fights In The Cause Of Allah But Owes A Debt)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3157.
حضرت ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہﷺ خطبے کے لیے کھڑے ہوئے اور ذکر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد اور اللہ تعالیٰ پر ایمان سب کاموں سے افضل کام ہیں۔ ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! آپ فرمائیں اگر میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں مارا جاؤں تو کیا اللہ تعالیٰ میری غلطیاں معاف فرمادے گا؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ہاں‘ بشرطیکہ تو اللہ تعالیٰ کے راستے میں اس حال میں مارا جائے کہ تو صبر کا مظاہرہ کرے اور تیری نیت ثواب کی ہو۔ تو دشمن کی طرف بڑھ رہا ہو‘ پیٹھ پھیر کر بھاگ نہ رہا ہو‘ مگر قرض (کسیکا واجب الادا حق) معاف نہ ہوگا۔ جبریل ؑ نے مجھے یہ بات کہی ہے۔‘‘

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوقتادہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ نے لوگوں کو ( ایک دن ) خطاب فرمایا : ” اور انہیں بتایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد اور اللہ پر ایمان سب سے بہتر اعمال میں سے ہیں “ ، ( یہ سن کر ) ایک شخص کھڑا ہوا اور کہا : اللہ کے رسول ! آپ کا کیا خیال ہے ، اگر میں اللہ کے راستے میں قتل کر دیا جاؤں تو کیا اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو بخش دے گا ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں ، اگر تم اللہ کے راستے میں قتل کر دیئے گئے ، اور تم نے لڑائی ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے ثواب کی نیت سے لڑی ہے پیٹھ دکھا کر بھاگے نہیں ہو تو قرض ( حقوق العباد ) کے سوا سب کچھ معاف ہو جائے گا ۔ کیونکہ جبرائیل ؑ نے مجھے ایسا ہی بتایا ہے “ ۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Abdullah bin Qatadah that he heard Abu Qatadah narrate from the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم, that he stood up among them and said that Jihad in the cause of Allah and belief in Allah are the best of deeds. Then a man stood up and said: "O Messenger of Allah, if I am killed in the cause of Allah, will Allah forgive my sins? The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Yes, if you are killed in the cause of Allah, and you are patient and seek reward, and you are facing the enemy, not running way - except for debt. Jibril (علیہ السام) told me that.