Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: Hoping To Die In The Cause Of Allah)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3159.
حضرت عبادہ بن صامت ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’زمین پر رہنے والے جو بھی شخص فوت ہو اور اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں خیر ہو‘ وہ یہ پسند نہیں کرے گا کہ تمہارے پاس واپس آجائے‘ خواہ اسے ساری دنیا ہی مل جائے‘ مگر شہید خواہش کرے گا کہ واپس (دنیا میں) آئے اور دوبارہ شہید ہو۔‘‘

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبادہ بن صامت رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” شہید کے سوا دنیا میں کوئی بھی فرد ایسا نہیں ہے جسے مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے یہاں خیر ملا ہوا ہو ( اچھا مقام و مرتبہ حاصل ہو ) پھر وہ لوٹ کر تم میں آنے کے لیے تیار ہو اگرچہ اسے پوری دنیا مل رہی ہو ۔ ( صرف شہید ہے ) جو لوٹ کر دنیا میں آنا اور دوبارہ قتل ہو کر اللہ تعالیٰ کے پاس جانا پسند کرتا ہے “ ۱؎ ۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : تاکہ اسے اپنی شہادت کی وجہ سے جو عزت و مرتبہ اور بلند مقام حاصل ہوا ہے وہ دوبارہ کی شہادت سے اور بھی بڑھ جائے اور بلند ہو جائے ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Kathir bin Murrah that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "There is no soul on Earth that dies, and is in a good position before Allah, that would like to come back to you, even if it had all this world, except the one who is killed (in the cause of Allah); he wishes that he could come back and be killed again.