Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: Invading India)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3175.
رسول اللہﷺ کے غلام حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’میری امت میں سے دوجماعتوں کو اللہ تعالیٰ نے آگ سے آزاد فرمایا ہے: ایک وہ جماعت جو ہندوستان پر حملہ کرے گی اور دوسری وہ جماعت جو حضرت عیسیٰ ؑ کے ساتھ (مل کردجال کے مقابلے میں صف آرا) ہوگی۔‘‘
تشریح:
1) حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ مل کر لڑنے والی جماعت تو ایک ہی ہوگی مگر ہندوستان پر حملہ کرنے والی جماعتیں بہت سی ہیں۔ اس حدیث کا مصداق صرف پہلی جماعت ہوگی یا یہ ہر اس جماعت پر صادق آتی ہے جو ہند پر حملہ کرے؟ حدیث میں دونوں ہی احتمال ہیں‘ تاہم دوسرا احتمال زیادہ قرین قیاس ہے۔ واللہ اعلم۔ (2) حضرت معاویہ کے دور خلافت میں ۴۴ھ میں مسلمانوں نے ہندوستان پر حملہ کیا۔ بعد میں خلیفہ ولید بن عبدالملک کے دور میں محمد بن قاسم کا حملہ تو مشہور ہے۔ چوتھی صدی میں ہجری میں محمود غزنوی نے زبردست حملے کیے۔ سومنات کا مندر اور بڑے بت کا واقعہ زبان زدعام ہے جس کی بنا پر محمود غزنوی کو بجا طور پر بت شکن کا لقب وخطاب دیا گیا۔ رَحِمَہُ اللّٰہٰ وَرَحْمَۃً وَّاسِعَۃً۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ثوبان رضی الله عنہ مولی رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میری امت میں دو گروہ ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے جہنم سے محفوظ کر دیا ہے ۔ ایک گروہ وہ ہو گا جو ہند پر لشکر کشی کرے گا اور ایک گروہ وہ ہو گا جو عیسیٰ بن مریم ؑ کے ساتھ ہو گا “ ۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Thawban, the freed slave of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'There are two groups of my Ummah whom Allah will free from the Fire: The group that invades India, and the group that will be with 'Isa bin Maryam علیہماالسلام.