Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: Seeking The Support Of Allah By The Supplications Of The Weak)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3178.
حضرت مصعب بن سعد سے روایت ہے کہ میرے والد محترم (حضرت سعدبن ابی وقاص ؓ ) نے سمجھا کہ شاید مجھے دوسرے صحابہ پر فضیلت حاصل ہے۔ نبیﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کمزور لوگوں کی دعاؤں‘ نمازوں اور اخلاص کی وجہ سے اس امت کی مدد فرماتا ہے۔‘‘
تشریح:
1) ’’فضیلت حاصل ہے‘‘ کیونکہ وہ اولین مسلما نوں میں سے تھے۔ وہ اپنے آپ کو ثُلُثُ الْأِسْلاَم (اسلام کا تیسرا حصہ) کہتے تھے‘ یعنی وہ تیسرے نمبر پر مسلمان ہوئے۔ (2)اس حدیث میں ضعیف سے مراد وہ نیک بزرگ لوگ ہیں جو جنگ میں حصہ لینے کی استطاعت نہیں رکھتے‘ جسمانی طور پر معذور یا ضعیف ہیں۔ اس قسم کے لوگوں کی دعائیںمسلمانو ں کی فتح کا موجب بنتی ہیں‘ لہٰذا انہیں نکمے‘ بے کاریا حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہیں خیال ہوا کہ انہیں اپنے سوا نبی اکرم ﷺ کے دیگر صحابہ پر فضیلت و برتری حاصل ہے ۱؎ ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ اس امت کی مدد اس کے کمزور لوگوں کی دعاؤں ، صلاۃ اور اخلاص کی بدولت فرماتا ہے “ ۲؎ ۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : انہیں ایسا خیال شاید اپنی مالداری ، بہادری ، تیر+اندازی اور زور آوری کی وجہ سے ہوا ۔ ۲؎ : اس لیے انہیں حقیر و کمزور نہ سمجھو ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Mus'ab bin Sa'd, from his father, that he thought he was better than other Companions of the Prophet. The Prophet of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Rather, Allah support this Ummah because of their supplication, their Salah, and their sincerity.