باب: کسی غازی کو سامان جنگ سفر مہیا کرنے والے کی فضیلت
)
Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: The Virtue Of The One Who Equips A Warrior)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3180.
حضرت زید بن خالد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو آدمی جہاد فی سبیل اللہ کے لیے کسی غازی کو سامان مہیا کرے‘ اس نے بھی جہاد میں حصہ لیا۔ اور جو کسی غازی کی عدم موجودگی میں اس کے اہل وعیال کی ضرورت مہیا کرے‘ اس نے بھی جہاد کیا۔‘‘
تشریح:
ہر آدمی جنگ کے لیے جاسکتا ہے نہ اس کی ضرورت ہی ہے‘ لہٰذا چند لوگ (مثلاً: فوجی) جنگ کو جائیں اور باقی لوگ ان کے لیے اور ان کے ایل وعیال کے لیے ضروریات مہیا کریں۔ اس طرح سب لوگ جہاد میں شریک ہوجائیں گے اور ہر شخص اپنی نیت اور کوشش کے مطابق ثواب کا مستحق ہوگا جیسے آج کل لوگ فوج میں بھرتی ہوتے ہیں اور دشمن کی روک تھام کرتے ہیں۔ باقی شہری ان کی تنخواہیوں‘ اسلحہ ودیگر ضروریات کے لیے ٹیکس دیتے ہیں۔ اس طرح پوری قوم جہاد کا فریضہ سرانجام دیتی ہے اور سب ثواب کے مستحق ہوتے ہیں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
زید بن خالد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس نے اللہ کے راستے میں کسی لڑنے والے کو اسلحہ اور دیگر سامان جنگ سے لیس کیا ۔ اس نے ( گویا کہ ) خود جنگ میں شرکت کی ، اور جس نے مجاہد کے جہاد پر نکلنے کے بعد اس کے گھر والوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی ۱؎ تو وہ بھی ( گویا کہ ) جنگ میں شریک ہوا “ ۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی مجاہد کے گھر+والوں کی دیکھ+بھال کے دوران نگرانی کرنے والے نے مجاہد کے اہل+خانہ پر نہ تو بری نگاہ ڈالی اور نہ ہی کسی قسم کی خیانت کی ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Zaid bin Khalid that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever equips a warrior in the cause of Allah has fought, and whoever looks after his family in his absence has fought.