قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فَضْلُ النَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّه تَعَالَى)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3185 .   أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ قَالَ لَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ قَالَ قُلْتُ حَدِّثْنِي قَالَ نَعَمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يُنْفِقُ مِنْ كُلِّ مَالٍ لَهُ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا اسْتَقْبَلَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ كُلُّهُمْ يَدْعُوهُ إِلَى مَا عِنْدَهُ قُلْتُ وَكَيْفَ ذَلِكَ قَالَ إِنْ كَانَتْ إِبِلًا فَبَعِيرَيْنِ وَإِنْ كَانَتْ بَقَرًا فَبَقَرَتَيْنِ

سنن نسائی:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: فی سبیل اللہ خرچ کرنے کی فضیلت

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3185.   حضرت صعصعہ بن معاویہ سے منقول ہے کہ میں حضرت ابوذر ؓ کو ملا۔ میں نے عرض کیا کہ مجھے کوئی حدیث بیان کریں۔ انہوں نے فرمایا: ضرور۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان بندہ اپنے ہر مال سے جوڑا جوڑا اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرے، اسے جنت کے دربان ملیں گے اور ہر دربان سے اپنے دروازے میں سے گزرنے کی دعوت دے گا۔“ میں نے کہا جوڑا خرچ کرنے سے مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: ”اگر اس کے پاس اونٹ ہیں تو وہ دواونٹ اللہ کے راستے میں دے اور اگر اس کے پاس گائیں ہیں تو گائیں دے۔“