موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ مَنْ خَانَ غَازِيًا فِي أَهْلِهِ)
حکم : صحیح
3190 . أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حُرْمَةُ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ كَحُرْمَةِ أُمَّهَاتِهِمْ وَإِذَا خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ فَخَانَهُ قِيلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ هَذَا خَانَكَ فِي أَهْلِكَ فَخُذْ مِنْ حَسَنَاتِهِ مَا شِئْتَ فَمَا ظَنُّكُمْ
سنن نسائی:
کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل
باب: جو شخص کسی غازی کی بیوی سے خیانت کا ارتکاب کرے
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3190. حضرت بریدہ ؓ سے منقول ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’مجاہدین کی عورتوں کا احترام‘ گھروں میںرہنے والوں کے لیے ان کی ماؤں کے احترام کی طرح ہے۔ اور جہاد سے پیچھے (گھروں میں) رہنے والوں میں سے جو شخص کسی مجاہد کی بیوی کے ساتھ خیانت کرے تو اسے قیامت کے دن مجاہد کے سامنے باندھ کر کھڑا کردیا جائے گا اور کہا جائے گا: اے فلاں! یہ فلاں شخص ہے‘ تو اس کی نیکیوں میں سے جتنی چاہے لے لے۔‘‘ پھر نبیﷺ اپنے مجاہد کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’تمہارا کیا خیال ہے کہ وہ اس کی کوئی نیکی چھوڑ دے گا؟‘‘