باب: جو شخص کسی غازی کی بیوی سے خیانت کا ارتکاب کرے
)
Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: The One Who Betrays A Warrior With His Wife)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3192.
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اپنے ہاتھوں‘ زبانوں اور مالوں کے ساتھ جہاد کرو۔‘‘
تشریح:
1) یہ اور بعد والی احادیث سابقہ باب سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ یہ ’’متفرقات‘‘ کی ذیل میں آتی ہیں جن کا جہاد سے کچھ تعلق ہے۔ ہاتھوں سے جہاد‘ لڑائی کرنا‘ زبان سے جہاد‘ تبلیغ کرنا اور مال سے جہاد مجاہدین سے مالی تعاون ہے۔ (2) محقق کتاب نے اسے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ یہ روایت دیگر محققین کے نزدیک صحیح ہے جس کی تفصیل حدیث نمبر:3098 کے فوائد میں دیکھی جاسکتی ہے۔
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اپنے ہاتھوں‘ زبانوں اور مالوں کے ساتھ جہاد کرو۔‘‘
حدیث حاشیہ:
1) یہ اور بعد والی احادیث سابقہ باب سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ یہ ’’متفرقات‘‘ کی ذیل میں آتی ہیں جن کا جہاد سے کچھ تعلق ہے۔ ہاتھوں سے جہاد‘ لڑائی کرنا‘ زبان سے جہاد‘ تبلیغ کرنا اور مال سے جہاد مجاہدین سے مالی تعاون ہے۔ (2) محقق کتاب نے اسے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ یہ روایت دیگر محققین کے نزدیک صحیح ہے جس کی تفصیل حدیث نمبر:3098 کے فوائد میں دیکھی جاسکتی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جہاد کرو اپنے ہاتھوں سے ، اپنی زبانوں سے ، اور اپنے مالوں کے ذریعہ “ ۱؎ ۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی اسلام کی ترویج و اشاعت ، حفاظت و دفاع کے لیے طاقت و تلوار اور زبان و قلم کے استعمال میں اور مال+و+دولت کے خرچ میں دریغ نہ کرو ، مال اور ہاتھ سے جہاد کا مطلب بالکل واضح ہے ، زبان سے جہاد کا مطلب یہ ہے کہ زبان سے جہاد کے فضائل بیان کئے جائیں اور لوگوں کو اس پر ابھارنے کے ساتھ انہیں اس کی رغبت دلائی جائے ۔ قلم اور خطابت کے ذریعہ اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت اور اس کے خلاف پروپیگنڈہ کا جواب دیا جائے ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'Strive in Jihad with your hands, your tongues and your wealth.'"