قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّبَتُّلِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3217 .   أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَفَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَعْضُهُمْ لَا أَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ وَقَالَ بَعْضُهُمْ لَا آكُلُ اللَّحْمَ وَقَالَ بَعْضُهُمْ لَا أَنَامُ عَلَى فِرَاشٍ وَقَالَ بَعْضُهُمْ أَصُومُ فَلَا أُفْطِرُ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَقُولُونَ كَذَا وَكَذَا لَكِنِّي أُصَلِّي وَأَنَامُ وَأَصُومُ وَأُفْطِرُ وَأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي

سنن نسائی:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: ترک نکاح کی ممانعت کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3217.   حضرت انس ؓ سے منقول ہے کہ چند اصحاب نبیﷺ (اکٹھے ہوئے ان) میں سے ایک نے کہا: میں عورتوں سے شادی نہیں کروں گا۔ دوسرے نے کہا: میں گوشت نہیں کھاؤں گا۔ تیسرے نے کہا: میں بستر پر نہیں سوؤں گا۔ چوتھے نے کہا: میں روزے رکھوں گا‘ کبھی ناغہ نہیں کروں گا۔ یہ بات رسول اللہﷺ تک پہنچی تو آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا بیان فرمائی‘ پھر فرمایا: ’’کیا حال ہے ان لوگوں کا جو ایسی ایسی باتیں کہتے ہیں۔ حالانکہ میں (نفل) نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں۔ (نفل) روزے بھی رکھتا ہوں اور ناغے بھی کرتا ہوں اور میںنے (ایک سے زائد) عورتوں سے شادی بھی کررکھی ہے‘ لہٰذا جو شخص میری سنت اور طریق کار کو ناپسند کرے گا‘ اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔‘‘