قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابٌ اسْتِئْمَارُ الثَّيِّبِ فِي نَفْسِهَا)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3265.   أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُنْكَحُ الثَّيِّبُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ وَلَا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْمَرَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ إِذْنُهَا قَالَ إِذْنُهَا أَنْ تَسْكُتَ

سنن نسائی:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: بیوہ عورت سے بھی (اس کے نکاح کے بارے میں) مشورہ کیا جائے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3265.   حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”بیوہ کا نکاح نہ کیا جائے حتیٰ کہ اس سے اجازت حاصل کرلی جائے۔ اور کنواری لڑکی کا بھی نکاح نہ کیا جائے حتیٰ کہ اس سے مشورہ کرلیا جائے۔“ صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! اس کی اجازت کیسے معلوم ہوگی؟ آپ نے فرمایا: ”اس کی اجازت یہ ہے کہ وہ خاموش رہے۔“