باب: بیوہ کا باپ اس کا نکاح کردے جبکہ وہ ناپسند کرتی ہوتو؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Marriage
(Chapter: Father Marrying Off A Previously Married Woman When She Is Unwilling)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3268.
حضرت خنساء بہت خذامؓ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے اس کا نکاح کردیا جبکہ وہ بیوہ تھی۔ چنانچہ اس (خنساء) نے اس (نکاح) کو ناپسند کیا، بالآخر وہ رسول اللہﷺ کے پاس حاضر ہوئی (اور آپ سے پوری بات گزارش کی) تو آپ نے اس (کے والد) کا کیا ہوا نکاح ختم کردیا۔
تشریح:
اس دور میں یقینا یہ بات حیرت انگیز تھی کہ باپ کی کیا ہوا نکاح بیٹی کو پسند نہ ہونے کی وجہ سے رد کردیا گیا۔ یہ اسلام کا عظیم کارنامہ تھا، نیز شریعت اسلامیہ میں یہ مسئلہ متفق علیہ ہے، بشرطیکہ وہ بالغہ ہو۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
3270
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
3268
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
3270
تمہید کتاب
نکاح سے مراد ایک مرد اور عورت کا اپنی اور ا ولیاء کی رضا مندی سے علانیہ طور پر ایک دوسرے کے ساتھ خاص ہوجانا ہے تاکہ وہ اپنے فطری تقاضے بطریق احسن پورے کرسکیں کیونکہ اسلام دین فطرت ہے‘ اس لیے ا س میں نکاح کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور دوسرے ادیان کے برعکس نکاح کرنے والے کی تعریف کی گئی ہے اور نکاح نہ کرنے والے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ نکاح سنت ہے اور اس سنت کے بلاوجہ ترک کی اجازت نہیں کیونکہ اس کے ترک سے بہت سی خرابیاں پیدا ہوں گی۔ علاوہ ازیں نکاح نسل انسانی کی بقا کا انتہائی مناسب طریقہ ہے۔ نکاح نہ کرنا اپنی جڑیں کاٹنے کے مترادف ہے اور یہ جرم ہے اسی لیے تمام انبیاء عؑنے نکاح کیے اور ان کی اولاد ہوئی
حضرت خنساء بہت خذامؓ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے اس کا نکاح کردیا جبکہ وہ بیوہ تھی۔ چنانچہ اس (خنساء) نے اس (نکاح) کو ناپسند کیا، بالآخر وہ رسول اللہﷺ کے پاس حاضر ہوئی (اور آپ سے پوری بات گزارش کی) تو آپ نے اس (کے والد) کا کیا ہوا نکاح ختم کردیا۔
حدیث حاشیہ:
اس دور میں یقینا یہ بات حیرت انگیز تھی کہ باپ کی کیا ہوا نکاح بیٹی کو پسند نہ ہونے کی وجہ سے رد کردیا گیا۔ یہ اسلام کا عظیم کارنامہ تھا، نیز شریعت اسلامیہ میں یہ مسئلہ متفق علیہ ہے، بشرطیکہ وہ بالغہ ہو۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
خنساء بنت خذام رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ ان کے والد نے ان کا نکاح کر دیا اور یہ بیوہ تھیں، یہ شادی انہیں پسند نہ آئی تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، تو آپ نے ان کا نکاح رد کر دیا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Khansa' bint Khidham that her father married her off when she had been previously married, and she was unwilling. She went to the Messenger of Allah and he annulled the marriage.