باب: ماں اور اس کی بیٹی دونوں سے بیک وقت نکاح حرام ہے
)
Sunan-nasai:
The Book of Marriage
(Chapter: The Prohibition of Being Married To Both A Mother And Daughter)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3286.
حضرت زینب بنت ابوسلمہؓ نے بیان کیا کہ حضرت ام حبیبہؓ نے رسول اللہﷺ سے کہا: تحقیق ہم یہ باتیں کررہی ہیں کہ آپ عنقریب درہ بنت ابی سلمہ سے نکاح فرمانے والے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”کیا ام سلمہ سے نکاح کے بعد؟ نیز اگر میں نے ام سلمہ سے نکاح نہ بھی کیا ہوتا، تب بھی وہ میرے لیے حلال نہیں تھی کیونکہ اس (درہ) کا باپ (حضرت ابوسلمہؓ) میرا رضاعی بھائی تھا۔“
تشریح:
الحکم التفصیلی:
المواضيع
موضوعات
Topics
Sharing Link:
ترقیم کوڈ
اسم الترقيم
نام ترقیم
رقم الحديث(حدیث نمبر)
١
ترقيم موقع محدّث
ویب سائٹ محدّث ترقیم
3293
٢
ترقيم أبي غدّة (المكتبة الشاملة)
ترقیم ابو غدہ (مکتبہ شاملہ)
3286
٣
ترقيم العالمية (برنامج الكتب التسعة)
انٹرنیشنل ترقیم (کتب تسعہ پروگرام)
3234
٤
ترقيم أبي غدّة (برنامج الكتب التسعة)
ترقیم ابو غدہ (کتب تسعہ پروگرام)
3286
٦
ترقيم شركة حرف (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
3288
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
3286
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
3288
تمہید کتاب
نکاح سے مراد ایک مرد اور عورت کا اپنی اور ا ولیاء کی رضا مندی سے علانیہ طور پر ایک دوسرے کے ساتھ خاص ہوجانا ہے تاکہ وہ اپنے فطری تقاضے بطریق احسن پورے کرسکیں کیونکہ اسلام دین فطرت ہے‘ اس لیے ا س میں نکاح کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور دوسرے ادیان کے برعکس نکاح کرنے والے کی تعریف کی گئی ہے اور نکاح نہ کرنے والے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ نکاح سنت ہے اور اس سنت کے بلاوجہ ترک کی اجازت نہیں کیونکہ اس کے ترک سے بہت سی خرابیاں پیدا ہوں گی۔ علاوہ ازیں نکاح نسل انسانی کی بقا کا انتہائی مناسب طریقہ ہے۔ نکاح نہ کرنا اپنی جڑیں کاٹنے کے مترادف ہے اور یہ جرم ہے اسی لیے تمام انبیاء عؑنے نکاح کیے اور ان کی اولاد ہوئی
حضرت زینب بنت ابوسلمہؓ نے بیان کیا کہ حضرت ام حبیبہؓ نے رسول اللہﷺ سے کہا: تحقیق ہم یہ باتیں کررہی ہیں کہ آپ عنقریب درہ بنت ابی سلمہ سے نکاح فرمانے والے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”کیا ام سلمہ سے نکاح کے بعد؟ نیز اگر میں نے ام سلمہ سے نکاح نہ بھی کیا ہوتا، تب بھی وہ میرے لیے حلال نہیں تھی کیونکہ اس (درہ) کا باپ (حضرت ابوسلمہؓ) میرا رضاعی بھائی تھا۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
زینب بنت ام سلمہ رضی الله عنہ کہتی ہیں کہ ام المؤمنین ام حبیبہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: ہماری آپس کی بات چیت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ ابوسلمہ کی بیٹی درہ سے نکاح کرنے والے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا ام سلمہ کے (میرے نکاح میں) ہوتے ہوئے؟۱؎ اگر میں نے ام سلمہ سے نکاح نہ بھی کیا ہوتا تو بھی وہ (درہ) میرے لیے حلال نہ ہوتی، کیونکہ (وہ میری بھتیجی ہے اور) اس کا باپ میرا رضاعی بھائی ہے۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : کیونکہ ایک لڑکی کی ماں اگر کسی کی نکاح میں ہے تو اس کے ساتھ ہی اس کی بیٹی بھی اس شخص کے نکاح میں نہیں آ سکتی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Irak bin Malik that Zainab bint Abi Salamah told him, that Umm Habibah said to the Messenger of Allah: "We have been saying that you want to marry Durrah bint Abi Salamah." The Messenger of Allah said: "As a co-wife to Umm Salamah? Even if I were not married to Umm Salamah, she would not be permissible to me, for her father is my brother through breast-feeding.