Sunan-nasai:
The Book of Marriage
(Chapter: Breast-feeding An Adult)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3320.
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ حضرت سہلہ بنت سہیلؓ رسول اللہﷺ کے پاس آئیں اور کہنے لگیں: میں سالم کے اپنے پاس آنے جانے کی وجہ سے اپنے خاوند ابوحذیفہ کے چہرے پر کراہت کے آثار محسوس کرتی ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”اسے دودھ پلا دے۔“ وہ کہنے لگی: ”اسے کیسے دودھ پلاؤں؟ وہ تو پورا آدمی ہے؟“ پھر وہ بعد میں آئی اور کہنے لگی: قسم اس ذات کی جس نے آپ کو برحق نبی بنا دیا! میں نے اس کے بعد ابوحذیفہ کے چہرے میں ذرا بھر بھی کراہت محسوس نہیں کی۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
3322
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
3320
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
3322
تمہید کتاب
نکاح سے مراد ایک مرد اور عورت کا اپنی اور ا ولیاء کی رضا مندی سے علانیہ طور پر ایک دوسرے کے ساتھ خاص ہوجانا ہے تاکہ وہ اپنے فطری تقاضے بطریق احسن پورے کرسکیں کیونکہ اسلام دین فطرت ہے‘ اس لیے ا س میں نکاح کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور دوسرے ادیان کے برعکس نکاح کرنے والے کی تعریف کی گئی ہے اور نکاح نہ کرنے والے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ نکاح سنت ہے اور اس سنت کے بلاوجہ ترک کی اجازت نہیں کیونکہ اس کے ترک سے بہت سی خرابیاں پیدا ہوں گی۔ علاوہ ازیں نکاح نسل انسانی کی بقا کا انتہائی مناسب طریقہ ہے۔ نکاح نہ کرنا اپنی جڑیں کاٹنے کے مترادف ہے اور یہ جرم ہے اسی لیے تمام انبیاء عؑنے نکاح کیے اور ان کی اولاد ہوئی
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ حضرت سہلہ بنت سہیلؓ رسول اللہﷺ کے پاس آئیں اور کہنے لگیں: میں سالم کے اپنے پاس آنے جانے کی وجہ سے اپنے خاوند ابوحذیفہ کے چہرے پر کراہت کے آثار محسوس کرتی ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”اسے دودھ پلا دے۔“ وہ کہنے لگی: ”اسے کیسے دودھ پلاؤں؟ وہ تو پورا آدمی ہے؟“ پھر وہ بعد میں آئی اور کہنے لگی: قسم اس ذات کی جس نے آپ کو برحق نبی بنا دیا! میں نے اس کے بعد ابوحذیفہ کے چہرے میں ذرا بھر بھی کراہت محسوس نہیں کی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ سہلہ بنت سہیل ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، اور کہا: میں سالم کے اپنے پاس آنے جانے سے (اپنے شوہر) ابوحذیفہ کے چہرے میں کچھ (تبدیلی و ناگواری) دیکھتی ہوں، آپ نے فرمایا: ”تم انہیں اپنا دودھ پلا دو“، انہوں نے کہا: میں انہیں کیسے دودھ پلا دوں وہ تو بڑے (عمر والے) آدمی ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”کیا مجھے معلوم نہیں ہے کہ وہ بڑی عمر کے ہیں“، اس کے بعد وہ (دودھ پلا کر پھر ایک دن) آئیں اور کہا: قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو نبی بنا کر حق کے ساتھ بھیجا ہے! میں نے اس کے بعد ابوحذیفہ کے چہرے پر کوئی ناگواری کی چیز نہیں دیکھی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Aishah said: "Sahlah bint Suhail came to the Messenger of Allah and said: 'I see (displeasure) in the face of Abu Hudhaifah when Salim enters upon me.' The Messenger of Allah said: 'Breast-feed him.' She said: 'How can I breast-feed him when he is a grown man?' He said: 'Don't I know that he is a grown man?' Then she came after that and said: 'By the One Who sent you with the truth as a Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), I have never seen anything I dislike on the face of Abu Hudhaifah after that.