قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ رَضَاعِ الْكَبِيرِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3324 .   أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ وَمَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ أَبَى سَائِرُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِنَّ بِتِلْكَ الرَّضْعَةِ أَحَدٌ مِنْ النَّاسِ يُرِيدُ رَضَاعَةَ الْكَبِيرِ وَقُلْنَ لِعَائِشَةَ وَاللَّهِ مَا نُرَى الَّذِي أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهْلَةَ بِنْتَ سُهَيْلٍ إِلَّا رُخْصَةً فِي رَضَاعَةِ سَالِمٍ وَحْدَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ لَا يَدْخُلُ عَلَيْنَا أَحَدٌ بِهَذِهِ الرَّضْعَةِ وَلَا يَرَانَا

سنن نسائی:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: بڑی عمر والے کو دودھ پلانے کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3324.   حضرت عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ کے علاوہ تمام ازواج النبیﷺ اس بات سے منکر تھیں کہ لوگوں میں سے کوئی شخص اس قسم‘ یعنی بڑی عمر کی رضاعت کے رشتے سے ان کے پاس آئے جائے۔ انہوں نے حضرت عائشہؓ سے بھی کہا تھا کہ اللہ کی قسم! رسول اللہﷺ نے جو حکم سہلہ بنت سہیل کو دیا تھا‘ وہ صرف سالم کے ساتھ خاص تھا۔ اور وہ ان کے لیے رسول اللہﷺ کی طرف سے خصوصی رخصت تھی۔ اللہ کی قسم! اس قسم کی رضاعت کے رشتے سے کوئی شخص نہ ہمارے گھر آسکتا ہے اور نہ ہمیں بے حجاب دیکھ سکتا ہے۔