قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ إِحْلَالِ الْفَرْجِ)

حکم : ضعیف

ترجمۃ الباب:

3363.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ قَالَ قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ وَطِئَ جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ إِنْ كَانَ اسْتَكْرَهَهَا فَهِيَ حُرَّةٌ وَعَلَيْهِ لِسَيِّدَتِهَا مِثْلُهَا وَإِنْ كَانَتْ طَاوَعَتْهُ فَهِيَ لَهُ وَعَلَيْهِ لِسَيِّدَتِهَا مِثْلُهَا

سنن نسائی:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کسی کے لیے شرم گاہ (بغیر نکاح کے) حلال کرنا؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3363.   حضرت سلمہ بن محبق ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اس آدمی کے بارے میں جس نے اپنی بیوی کی لونڈی سے جماع کیا تھا‘ فیصلہ فرمایا: ”اگر اس نے اس سے زبردستی کیا ہے تو وہ اس لونڈی (اس کے مال سے) آزاد ہوجائے گی اور اسے اس کی مالکہ کو اس جیسی لونڈی دینی ہوگی‘ اور اگر لونڈی کی رضا ورغبت سے جماع کیا ہے تو وہ لونڈی اس کی بن جائے گی۔ البتہ اس مرد کو اس جیسی ایک اور لونڈی بیوی کو دینی ہوگیا۔“