قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الصُّفْرَةِ عِنْدَ التَّزْوِيجِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3373 .   أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ قَالَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ جَاءَ وَعَلَيْهِ رَدْعٌ مِنْ زَعْفَرَانٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْيَمْ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً قَالَ وَمَا أَصْدَقْتَ قَالَ وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ

سنن نسائی:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: شادی کے وقت (دلھا کے لیے) رنگ دار خوشبو کی رخصت کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3373.   حضرت انس ؓ سے منقول ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ آئے تو ان (کے جسم یا کپڑوں) پر زعفران کے نشانات تھے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”یہ کیسے؟“ انہوں نے کہا: میں نے شادی کی ہے۔ آپ نے فرمایا: ”کیا مہر دیا ہے؟“ انہوں نے کہا: سونے کا سکہ نواۃ۔ آپ نے فرمایا: ”ولیمہ بھی کرنا اگرچہ ایک بکری ہی کا ہو۔“